ETV Bharat / state

Kejriwal On LG Saxena لیفٹیننٹ گورنر میرے ہیڈ ماسٹر نہیں ہیں، لوگوں نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، کیجریوال

دہلی میں ایل جی ونے کمار سکسینہ اور اروند کیجروال کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ اسی رسہ کشی کے درمیان اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر میرے ہیڈ ماسٹر نہیں ہیں جو میرا ہوم ورک چیک کریں، کیونکہ میں عوام کے ذریعے چنا ہوا دہلی کا وزیر اعلیٰ ہوں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 17, 2023, 10:06 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے منگل کو قانون ساز اسمبلی میں کہا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ان کے ہیڈ ماسٹر نہیں ہیں جو ان کا ہوم ورک چیک کریں، بلکہ وہ ان لوگوں کے نمائندے ہیں جنہوں نے انہیں دہلی کا وزیر اعلیٰ منتخب کیا ہے۔

انہوں نے کہا، 'ہم اساتذہ کو ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے لیے فن لینڈ بھیجنا چاہتے ہیں، لیکن لیفٹیننٹ گورنر نے دو بار اعتراض کیا اور فائل واپس کردی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اساتذہ کو تربیت کے لیے فن لینڈ نہیں بھیجنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، 'میں دہلی کے بچوں کو وہی تعلیم دینا چاہتا ہوں جو میں نے اپنے بچوں کو دی ۔ ہم نے 1000 سے زائد اساتذہ کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھیجا۔ فن لینڈ جانے والے اساتذہ سے متعلق تمام فائلیں لیفٹیننٹ گورنر کے پاس جا رہی ہیں۔

اروند کیجریوال نے کہا، وقت بہت طاقتور ہے، دنیا میں کوئی بھی چیز مستقل نہیں ہے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کی حکومت ہمیشہ قائم رہے گی تو یہ ممکن نہیں۔ آج دہلی میں ہماری حکومت ہے اور ان کے پاس لیفٹیننٹ گورنر ہیں اور وہ مرکز میں ہیں لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ کل ہماری حکومت مرکز میں ہو گی اور ہمارے پاس ایل جی ہوں۔ ہم وہ نہیں کریں گے جو وہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انگریزوں کے دور میں وائسرائے کہتے تھے کہ تم ہندوستانی حکومت کرنا نہیں جانتے۔ آج، ایل جی وہی الفاظ استعمال کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے، 'آپ دلی والے کو شاسن کرنا نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لیفٹیننٹ گورنر سے پوچھا کہ یہ کس قانون میں لکھا ہے کہ آپ لاگت سے فائدہ کا تجزیہ کر سکتے ہیں؟ اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ میں نے پھر پوچھا کہ ایلڈرمین کی تقرری کیسے ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ میں ایڈمنسٹریٹر ہوں۔

عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل اے آتشی نے ایوان میں کہا، 'بی جے پی غریب بچوں کو اچھی تعلیم فراہم کرنے کے خلاف ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ بچے واٹس ایپ یونیورسٹی میں پڑھیں۔ ہم نے دہلی میں اساتذہ کی تربیت کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ فن لینڈ-سنگاپور جیسے ممالک میں اساتذہ کو تربیت کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ اس سے 18 لاکھ بچوں کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Sisodia Slams Central Govt مرکزی حکومت نوکر شاہی کا غلط استعمال کررہی ہے، سیسودیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.