ETV Bharat / state

اروند شرما، دنیش شرما ، سوتنتر دیو کو قانون ساز کونسل کا ٹکٹ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج سابق آئی اے ایس افسر اروند کمار شرما کو قانون ساز کونسل کے دو سالہ انتخابات کے لئے آج اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔

اروند شرما، دنیش شرما ، سوتنتر دیو کو قانون ساز کونسل کا ٹکٹ

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 4:49 PM IST

اترپردیش قانون ساز کونسل کے 12 ارکان کی مدتِ کار 30 جنوری 2021 کو ختم ہو رہی ہے۔ اس کے لئے انتخابات 28 جنوری کو ہوں گے۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی کی مرکزی کمیٹی نے مسٹر شرما کو امیدوار بنانے کے ساتھ ہی ریاستی بی جے پی کے صدر سوتتر دیو، ریاست کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما اور لکشمن پرساد اچاریہ کو اتر پردیش قانون ساز کونسل کی چارسیٹوں کے لئے دوبارہ امیدوار بنایا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی سمجھے جانے والے مسٹر شرما نے جمعرات کے روز لکھنؤ میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی تھی۔

پارٹی کے ریاستی صدر سوتنتردیو سنگھ نے مسٹر شرما کو پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک سادہ تقریب میں پارٹی کی رکنیت دلائی۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما بھی موجود تھے۔ گجرات کیڈر کے مسٹر شرما نے حال ہی میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لی ہے۔

شرما کا تعلق ضلع مٔو کے ایک پسماندہ گاؤں سے ہے۔ انہیں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ میں اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کی قیاس آرائیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں گھنے کہرے کے سبب ٹرین خدمات متاثر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.