ETV Bharat / state

Parliament Special Session نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں پیر سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں قانون سازی کا کام شروع ہوگا - پارلیمنٹ ہاؤس میں قانون سازی کے کام

اگرچہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں قانون سازی کے کام کے آغاز کے بارے میں باضابطہ اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے لیکن لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 18 ستمبر کو پارلیمنٹ کی پرانی عمارت میں دونوں ایوانوں کی کارروائی ہوگی اور اسی دن ملک کے پارلیمانی سفر پر بحث ہوگی -

پارلیمنٹ کا پانچ روزہ خصوصی اجلاس
پارلیمنٹ کا پانچ روزہ خصوصی اجلاس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 10:05 PM IST

نئی دہلی: پیر سے شروع ہونے والا پارلیمنٹ کا پانچ روزہ خصوصی اجلاس تاریخی ہو گا جب اس سیشن کے دوران دونوں ایوانوں کے اجلاس آزادی کے بعد نئی تعمیر ہونے والی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہوں گے اوروہاں سے قانون سازی کا کام کاج ہوگا۔ اس سیشن میں آزادی کے بعد سے پارلیمانی سفر میں حاصل کی گئی کامیابیوں، تجربات اور یادوں پر بات کی جائے گی۔

بدھ کو لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری بلیٹن میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں دستور ساز اسمبلی سے اب تک پارلیمنٹ کے 75 سال کے سفر، کامیابیوں، تجربات، یادداشتوں پر بات چیت کی جائے گی اور چار بلوں ترمیمی بل 2023، پریس اینڈ پیریڈک رجسٹریشن بل 2023، پوسٹ آفس بل 2023 اور چیف الیکشن کمشنر، دیگر الیکشن کمشنرز کی تقرری، سروس کنڈیشنز بل 2023 منظور کیا جانا ہے۔ پہلے دو بل راجیہ سبھا سے پاس ہو چکے ہیں اور لوک سبھا میں زیر التوا ہیں۔

اگرچہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں قانون سازی کے کام کے آغاز کے بارے میں باضابطہ اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے لیکن لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 18 ستمبر کو پارلیمنٹ کی پرانی عمارت میں دونوں ایوانوں کی کارروائی ہوگی اور اسی دن ملک کے پارلیمانی سفر پر بحث ہوگی اور اگلے دن منگل کو گنیش چترتھی کے دن گنپتی پوجا کے بعد نئی عمارت میں کام کاج شروع ہوگا۔ جمعہ کو لوک سبھا کے سکریٹری جنرل کی قیادت میں پارلیمانی کارروائی کی ایک موک ڈرل کی گئی اور ایوان میں ووٹنگ کے ڈیجیٹل نظام وغیرہ کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے قبل حکومت نے آل پارٹی میٹنگ طلب کی

موجودہ پارلیمنٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد 12 فروری 1921 کو رکھا گیا تھا۔ اس کی تعمیر کا کام تقریباً چھ سال تک جاری رہا۔ اس طرح پرانا پارلیمنٹ ہاؤس 1927 میں مکمل ہوا۔ اسے جنوری 1927 میں برطانوی امپیریل لیجسلیٹو کونسل کے ہاؤس کے طور پر کھولا گیا تھا۔ ہندوستان میں برطانوی راج کے خاتمے کے بعد یہاں دستور ساز اسمبلی قائم ہوئی اور پھر 1950 میں ہندوستان کا آئین نافذ ہونے کے بعد اسے ہندوستانی پارلیمنٹ کہا گیا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.