اسی دن رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خاں اور روشن سنگھ کو پھانسی دی گئی تھی۔
مارکسی کمیونسٹ پارٹی،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، فارورڈ بلاک ریو ولیوشنری سوشلسٹ پارٹی اور سی پی ایم (مالے) نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے یہ اعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے آئین کا مخالف بل پاس کرکے ملک کی سیکولر خد و خال کو توڑنے اور فرقہ وارانہ تشدد کو پھیلانے کا قدم اٹھایا ہے اور اب ملک میں قومی شہریت رجسٹر نافذ کرکے ملک کو توڑنے کا کام کررہی ہے اور ہندو راشٹر بنانے میں لگی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سبھی ترقی پسند بائیں بازو طاقتیں 19 دسمبر کو اکھٹا ہو کر احتجاج کریں گی۔19
دسمبر کورام پرساد بسمل کو گورکھپور جیل میں،اشفاق اللہ خاں کو فیض آباد جیل میں اور روشن سنگھ کو نینی جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔
بیان پر سیتارام یچوری،ڈی راجہ، دیپانکر بھٹاچاریا وغیرہ کے دستخط ہیں۔