ETV Bharat / state

Lajpat Nagar Child Care Home لاجپت نگر چائلڈ کیئر ہوم میں بچوں کے معاملے میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، آتشی

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 9:15 PM IST

دہلی کی وزیر نے افسران کو یہ ہدایات بھی دیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حکومت کے زیر انتظام چائلڈ کیئر ہومز میں رہنے والے تمام بچے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے قریبی سرکاری اسکولوں میں داخل ہوں اور تمام گھروں میں عملے کی تعیناتی میں بچوں کا مناسب تناسب برقرار رکھا جائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کیجریوال حکومت کے تمام چائلڈ کیئر ہوم میں بچوں کو بہترین دیکھ بھال اور سہولیات ملنی چاہئیں اس سلسلے میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر آتشی نے محکمہ کے افسران کو فوری طور پر تمام چائلڈ کیئر ہومز کا معائنہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے دہلی کی وزیر برائے بہبود خواتین و اطفال آتشی نےلاجپت نگر میں واقع چائلڈ کیئر ہوم کے اچانک دورے کے بعد یہ حکم جاری کیا، جہاں معائنہ کے دوران وزیر آتشی کو کئی طرح کی لاپرواہیوں کا پتہ چلا۔

اس سلسلے میں خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر نے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں دہلی حکومت کے زیر انتظام تمام چائلڈ کیئر ہومز کا معائنہ کرنے اور 15 مئی تک اپنا کام مکمل کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے حکم نامے میں کہا کہ چائلڈ کیئر ہوم میں آنے والے بچے تاریک ماضی سے گزر چکے ہیں اور انہیں خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ انہیں ایسے ماحول میں رہنے کی ضرورت ہے جو انہیں اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے سکے۔اس طرح ان بچوں کو باوقار زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کی تعلیم کو جاری رکھنا کیجریوال حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آتشی نے افسروں کو حکم دیا کہ وہ معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حساس طریقے سے کام کریں کہ بچوں کے گھروں کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے اور بچوں کی بہترین دیکھ بھال اور سہولیات فراہم کی جائیں۔' آرڈر میں وزیر آتشی نے محکمے کو حکم دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ان چائلڈ کیئر ہومز کا معائنہ کیا جائے تاکہ وہاں رہنے والے بچوں کی زندگیوں کو متاثر کرنے والی ہر چھوٹی چیز کا پتہ لگایا جا سکے اور ایک تفصیلی رپورٹ 15 مئی تک ان کے حوالے کر دی جائے۔

دہلی کی وزیر نے افسران کو یہ ہدایات بھی دیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حکومت کے زیر انتظام چائلڈ کیئر ہومز میں رہنے والے تمام بچے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے قریبی سرکاری اسکولوں میں داخل ہوں اور تمام گھروں میں عملے کی تعیناتی میں بچوں کا مناسب تناسب برقرار رکھا جائے۔ وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت کی طرف سے چلائے جانے والے چائلڈ کیئر ہومز کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بچوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ بہتر طور پر بڑھ سکیں اور ترقی کر سکیں۔ ان چائلڈ کیئر ہومز میں سہولیات کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور لاپرواہی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Atishi Slams Modi Govt سی بی آئی کا غلط استعمال کرکے کیجریوال کی آواز دبائی جارہی ہے، آتشی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.