ETV Bharat / state

مسلم اکثریتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا فقدان - سماجی کارکن محمد کفیل انصاری

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اندرلوک کے عوام سے بات کی جس میں مقامی افراد نے بتایا کہ پہلے ہمیں کانگریس نے وعدے کر کے مایوس کیا اور جب دہلی میں عام آدمی پارٹی نے سیاست شروع کی تو انہوں نے بھی ہمارے ساتھ کھلواڑ کیا۔

muslim areas still waiting for development
مسلم اکثریتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا فقدان
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 9:53 PM IST

دارالحکومت دہلی میں مسلم اکثریتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا فقدان دیکھنے کو ملتا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں کیجریوال حکومت یہ دعوی کرتی رہی ہے کہ جب سے وہ اقتدار میں آئی ہے تب سے دہلی میں ترقیاتی کاموں کا اضافہ ہو رہا ہے لیکن اندرلوک کی عوام کے مطابق وہاں کوئی بھی کام نہیں کرایا گیا۔

مسلم اکثریتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا فقدان

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اندرلوک کے عوام سے بات کی جس میں مقامی افراد نے بتایا کہ پہلے ہمیں کانگریس نے وعدے کر کے مایوس کیا اور جب دہلی میں عام آدمی پارٹی نے سیاست شروع کی تو انہوں نے بھی ہمارے ساتھ کھلواڑ کیا۔

اندرلوک میں رہائش پذیر سماجی کارکن محمد کفیل انصاری نے بتایا جب وہ اندر لوک میں رہنے آئے تھے تب ایک پانی کی ٹنکی تھی جس سے علاقہ میں پانی کی سپلائی ہوا کرتی تھی تب اندرلوک کی آبادی محض 4 ہزار تھی لیکن اب آبادی کا تناسب 45 ہزار ہو گیا ہے لیکن پانی کی ٹنکی ابھی بھی وہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد بار مقامی رکن اسمبلی سے اس کی شکایت کی جا چکی ہے لیکن آج چھ برس گزرنے کے بعد بھی ہماری پریشانیوں کا حل نہیں ہو سکا ہے۔

وہیں ایک دیگر مقامی باشندے نے بتایا کہ علاقہ میں سر پر لٹکتا تاروں کا انبار ہے جس سے مقامی افراد کے سر پر خطرہ ہمیشہ منڈلاتا رہتا ہے، شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.