ETV Bharat / state

كووند اور مودی نے ریاستوں کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی - kerela

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریانہ، پنجاب، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، کرناٹک ،کیرالہ ریاستوں اورلکش دیپ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے یوم تاسیس کے موقع پر جمعہ کو مقامی باشندوں کو مبارک باد دی۔

كووند اور مودی نے ریاستوں کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی (فائل فوٹو)
author img

By

Published : Nov 1, 2019, 3:24 PM IST

كووند نے ٹویٹ کر کے کہا 'یوم تاسیس پر ہریانہ، پنجاب، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ ریاستوں اور لکش دیپ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔'

وہی مودی نے ہریانہ کے 53 ویں یوم تاسیس پر ٹویٹر پر تہنیتی پیغام میں کہا ' بہادری اور مہارت، جوان اور کسان، قدیم ثقافت اور نئی ٹیکنالوجی کے سنگم ہریانہ کے باشندوں کو ریاست کے یوم تاسیس کی بہت بہت مبارک ہو ۔ ترقی کی راہ پر مسلسل گامزن یہ ریاست آگے بھی ملک کی خوشحالی میں اپنا انمول تعاون فراہم کرتی رہے'

انہوں نے مدھیہ پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا 'مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس پر ریاستی باشندوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میں دعا کرتا ہوں کہ قدرتی دولت سے بھرپور اور ثقافتی ورثے سے مالا مال یہ ریاست مسلسل تعمیر و ترقی کی راہ پر آگے بڑھے'۔

وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ کے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا 'قدرتی حسن سے مالا مال ریاست چھتیس گڑھ کے باشندوں کو یوم تاسیس کی بہت بہت مبارک ہو ۔ میری خواہش ہے کہ متنوع ثقافتوں کی سنگم والی یہ ریاست ترقی کی راہ پر آگے بڑھے'۔

انہوں نے کرناٹک کے لوگوں کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہا 'کرناٹک کا آج یوم تاسیس ہے، جس کا ہندوستان کی ترقی میں شاندار تعاون رہا ہے۔ ریاست قدرتی خوبصورتی اور ریاستی باشندوں کی گرمجوشی کے لئے مشہور ہیں ۔ میں آنے والے دنوں میں ریاست کی تعمیر و ترقی کا متمنی ہوں'۔

'ان تمام ریاستوں سمیت ہمارا ملک آنے والے برسوں میں نئی بلندیوں تک پہنچے' كووند نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان تمام ریاستوں کی علاقائی زبانوں میں بھی ٹویٹ کر کے مبارک باد دی ہے ۔

واضح رہے کہ ہریانہ 1966 کو پنجاب سے الگ ہو کر نئی ریاست وجود میں آئی میں آئی تھی ، وہیں وسطی ہندوستان میں واقع مدھیہ پردیش کا قیام 1956 میں ہو ا تھا ۔ چھتیس گڑھ یکم نومبر 2000 کو مدھیہ پردیش سے الگ ہو کر ریاست بنی تھی ۔
کرناٹک ریاست کا قیام یکم 1956 کو ہوا تھا اور اس وقت اسے میسور ریاست کے نام سے جانا جاتا تھا ۔ سنہ 1973 میں اس کا نام تبدیل کر کے کرناٹک کر دیا گیا ، وہیں کیرل ریاست کی قیام یکم نومبر 1956 کو ہوا تھا ۔ وہیں لکش دیپ کا قیام 1956 کو ہوا تھا اورپنجاب کا قیام یکم نومبر 1966 کو عمل میں آیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.