ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن سے پریشان کولکتہ کے نوجوان کی دہلی میں خودکشی

ملک بھر جاری لاک ڈاون کے سبب جہاں ایک طرف اسے کورونا وائرس پر قابو پانے کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل بتایا جا رہے تو ہیں دوسری جانب تلاش معاش کے سلسلے میں اپنے گھروں سے دور مزدور کافی پریشان ہیں۔لاک ڈاون سے پریشان ہوکر کولکاتہ کے ایک نوجوان نے دہلی میں خود کشی کرلی ہے۔

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:08 PM IST

کولکتہ کے نوجوان کی دہلی میں خودکشی
کولکتہ کے نوجوان کی دہلی میں خودکشی

ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات قابو پانے کے لئےلاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس کے نفاذ کے بعد عام لوگوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہ لوگ گھروں میں رہ کر اور غذا کی عدم دستیابی کے سبب شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ اسی کورونا کے خوف ، اور نفسیاتی دباؤ کے باعث ایک نوجوان نے پھندہ لگا کر خود کشی کر لی۔

کولکتہ کے نوجوان کی دہلی میں خودکشی
بربن نامی نوجوان ، جو کولکتہ کا رہائشی ہے ، دہلی میں مزدوری کرتا تھا۔ مہلوک کا بھائی غازی پور فش مارکیٹ میں کام کرتا ہے۔ہلاک شدہ شخص کے بھائی نے بتایا کہ ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران اس کے بھائی پر بہت زیادہ دباؤ تھا اور وہ ماں کو بہت یاد کررہا تھا۔ بس اسی وجہ سے ، اس نے ڈیری فارم میں واقع اپنے کمرے کے اندر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔مکان مالک نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے لاش کو اسپتال پہنچایا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش عزیزوں کے حوالے کردیا۔ پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔جیسے ہی فش مارکیٹ کے کارکن کو اس واقعہ کی اطلاع ملی اس کے بعد تاجر یناور مارکیٹ کے مالک اورڈیری فارم کے لوگوں نے نوجوان کی میت کو اس کے آبائی گاؤں کولکتہ بھیجنے کے لئے ایک ایمبولینس کا بندوبست کیا اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی مدد کے لئے قریب 38 ہزار روپے اکٹھے کیے۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.