ETV Bharat / state

Cricketer Habib Mandal Dies بلے بازی کرتے ہوئے کرکٹر حبیب منڈل کی موت - میچ کے دوران کرکٹر کا انتقال

کولکاتا سے تعلق رکھنے والے کرکٹر حبیب منڈل دہلی میں کرکٹ میچ کے دوران بلے بازی کرتے ہوئے انتقال کر گئے۔ دہلی پولیس نے کرکٹر کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ Kolkata Based Cricketer Habib Mandal Dies

kolkata-cricketer-habib-mandal-death-in-cricket-match-ground-in-delhi
بلے بازی کرتے ہوئے کرکٹر حبیب منڈل کی موت
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 10:22 AM IST

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے سوروپ نگر تھانہ علاقے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک نوجوان کرکٹر حبیب منڈل کی دردناک موت ہو گئی۔ حبیب منڈل جو کہ اصل میں کولکاتا سے تعلق رکھنے والے ہیں، جمعہ کی دوپہر کھیل کے میدان میں ایک حادثے میں اچانک زمین پر گر پڑے۔ کھلاڑی کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دہلی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ساتھ ہی معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ Cricketer Died in Cricket Match Ground

بتایا جا رہا ہے کہ دارالحکومت دہلی کے سوروپ نگر علاقے میں کھیل کے میدان میں بیٹنگ کے دوران کچھ ایسا حادثہ پیش آیا جس کے بعد وہ زمین پر گر کر چھٹ پٹانے لگے۔ کرکٹ میچ میں بیٹنگ کر رہے کھلاڑی اچانک چکر کھاکر زمین پر گر پڑا۔ اس دوران انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف ہورہی تھی۔ کرکٹر کی تشویشناک حالات دیکھ کر دیگر دوسرے کھلاڑی پریشان ہو گئے اس کے بعد فوری طور پر کرکٹر حبیب منڈل کو آس پاس کے لوگوں کے ساتھ ملکر اسے علاج کے لیے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کو بھی فوری طور پر کرکٹر حبیب منڈل کی موت کی اطلاع دی گئی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ کولکاتا سے تعلق رکھنے والے حبیب منڈل جمعہ کی دوپہر جب بلے بازی کے لیے آئے تو وہ صحت مند نظر آ رہے تھے۔ پھر اچانک وہ زمین پر گر کر تڑپنے لگے، کھلاڑیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فی الحال حبیب کے جسم پر کسی قسم کے زخم کے نشانات نہیں دیکھے گئے، جس کی وجہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ کھلاڑی کی موت انجری کے باعث نہیں ہوئی۔ کرکٹر حبیب منڈل کے انتقال پر ساتھی کھلاڑی غمزدہ ہیں۔ موت کی وجہ کوئی نہیں سمجھ پا رہا ہے۔ اسی لیے پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر معاملے کی تفتیش کے لیے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کارروائی کی بات کہی رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.