ETV Bharat / state

Khusro Foundation محمد بن عبد الکریم العیسی کا بھارت دورا خوش آئند ثابت ہوگا - قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال

خسرو فاونڈیشن کے چیئرمین سراج الدین قریشی نے کہا کہ محمد بن عبد الکریم العیسی کا بھارت دورہ خوش آئند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبد الکریم العیسی نے عالمی پیغام دینے کی کوشش کی۔

محمد بن عبد الکریم العیسی کا بھارت دورا خوش آئند ثابت ہوگا

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 1:16 PM IST

محمد بن عبد الکریم العیسی کا بھارت دورا خوش آئند ثابت ہوگا

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں خسرو فاونڈیشن کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبد الکریم العیسی نے خطاب کیا۔ اس خطاب کے بعد جہاں لوگوں نے اس پر تنقید کی تو وہیں خسرو فاؤنڈیشن کے چیئرمین سراج الدین قریشی کا کہنا تھا کہ آج دونوں معزز مہمانوں نے عالمی پیغام دینے کی کوشش کی۔

انہوں نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبد الکریم العیسی نے اپنے خطاب کہا کہ جب تک ہمارے اندر انسانیت نہیں ہوگی تب تک کوئی بھی مذہب ہمارے لیے اہمیت نہیں رکھتا، اس لیے سب سے پہلے انسانیت ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں۔ ہمارے ملک میں سیکیولرزم کی قدر کی جاتی ہے، حالانکہ کچھ چھوٹی موٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں تاہم دونوں کے خطاب میں یہ بات واضح ہے کہ دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں امن و امان قائم رہنا چاہیے۔ آپسی مدد کے ذریعے دونوں ممالک کو ترقی کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کے ساتھ پیار بانٹیں۔

خسرو فاونڈیشن کے چیئرمین سراج الدین قریشی نے مزید کہا کہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دور قدیم سے چلے آ رہے ہیں۔ دونوں ممالک ایک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار کرتے آ رہے ہیں، تاہم مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبد الکریم العیسی کے بھارت آنے کے بعد باہمی تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور ہمارے درمیان کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim World League chief Meets PM Modi مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ العیسیٰ کی پی ایم مودی سے ملاقات

وہیں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے چیئرمین سید نسیر الدین چشتی نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ''یہ ایک اچھا قدم ہے کیونکہ بھارت کے مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک پروپیگنڈے چلایا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے بھارت کی شبیہ عرب ممالک میں داغدار ہوئی ہے، تاہم آج ورلڈ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل کے خطاب سے یہ واضح ہو گیا کہ مسلمانوں کو بھارت میں تمام حقوق حاصل ہیں۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.