ETV Bharat / state

Subhas Chandra Bose Jayanti کھڑگے اور راہل نے نیتا جی کو سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا - کھڑگے نے نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کیا

نیتا جی سبھاش چندر بوس کی آج 126 ویں یوم پیدائش ہے۔ ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ Rahul Gandhi pay Tribute to Netaji

کھڑگے اور راہل نے نیتا جی کو سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 3:52 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیر کو مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی سالگراہ پر خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ کھڑگے نے ٹویٹ کر کے کہا، ”انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر، آزاد ہند فوج کے بانی اور ہمارے آئیڈیل نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 126 ویں سالگرہ پر سلام پیش کرتا ہوں۔ نیتا جی کے ’جئے ہند‘کے اعلان اور ’تم مجھے خون دو، میں تمہیں آزادی دوں گا‘ کے اعلان نے سب کو مادر وطن کے لیے سچی لگن کے لیے بیدار کیا۔

  • भारतीय राष्ट्रीय कांग्रेस के पूर्व अध्यक्ष, आज़ाद हिंद फ़ौज के संस्थापक व हमारे आदर्श, नेताजी सुभाष चन्द्र बोस जी की 126वीं जयंती पर सादर नमन।

    नेताजी के “जय हिंद” एवं “तुम मुझे खून दो,मैं तुम्हें आजादी दूंगा” के उद्घोष ने सभी को मातृभूमि के प्रति सच्चे समर्पण के लिये जागृत किया। pic.twitter.com/QGJNyl6S9g

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) January 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں راہل گاندھی نے اس موقع پر نیتا جی کے آزاد ہند فوج کے گیت قد سے قدم بڑھانے والے گیت ’قدم بڑھائے جا‘سے اپنے ٹویٹ کا آغاز کرتے ہوئے کہا لکھا 'عظیم مجاہدی آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو میرا خراج عقیدت۔ نیتا جی کی ہمت اور حب الوطنی ہر بھارتی کو ہمارے عظیم ملک کی آزادی کا دفاع اور تحفظ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔“ قابل ذکر ہے کہ سال 2021 میں مرکزی حکومت نے نیتا جی کے یوم پیدائش 23 جنوری کو پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تب سے ہر سال 23 جنوری کو پراکرم دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

  • क़दम क़दम बढ़ाए जा
    ख़ुशी के गीत गाए जा
    ये ज़िंदगी है क़ौम की
    तू क़ौम पे लुटाए जा

    My humble tributes to the great freedom fighter, Netaji Subhas Chandra Bose, whose courage and patriotism still inspires every Indian to protect and preserve the freedom of our great country.

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: Subhas Chandra Bose Jayanti مرمو اور مودی کا سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

سبھاش چندر بوس 23 جنوری 1897 میں اڑیسہ کے کٹک میں مشہور وکیل جانکی داس بوس کے گھر پیدا ہوئے تھے، انھوں نے جنگ آزادی میں حصہ لیا۔ سبھاش چندر بوس نے اپنے طالب علمی کے دور میں انگریز پروفیسر کو بھارتیوں کی بے عزتی کرنے پر تھپڑ مار دیا۔ سنہ 1919 میں وہ اعلی تعلیم کے لیے برطانیہ گئے۔ سبھاس چندر بوس 18 اگست 1945 کو وفات پائے۔ سبھاش چندر بوس ایک قوم پرست رہنما کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.