ETV Bharat / state

نئی دہلی : خادم انسانیت کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد - نئی دہلی حوض رانی میں طبی کیمپ

تعلیم، صحت اور روزگار کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینی والی سماجی تنظیم خادمِ انسانیت کی جانب سے حوض رانی میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

خادم انسانیت کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 5:07 PM IST

جنوبی دہلی کے مالویہ نگر کے حوض رانی می سماجی تنظیم خادم انسانیت نے آکاش اسپتال کے تعاون سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔ اس کیمپ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔

خادمِ انسانیت فاؤنڈیشن کے بانی فاروق صدیقی نے بتایا کہ اس کیمپ میں ہڈیوں، جنرل فزیشن اور دیگر شعبہ کے ماہر ڈاکٹروں نے تمام مریضوں کو دیکھا اور مفت ٹیسٹ بھی کیا، جس میں خون ٹیسٹ اور شوگر ٹیسٹ شامل ہیں۔ ہر کوئی اس سہولت سے خوش ہے اور سب نے خادمِ انسانیت کی ٹیم کے ذریعے وقتاً فوقتاً کیے جانے والے نتیجہ خیز کام کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے کیمپ تواتر کے ساتھ لگنے چائیے تاکہ ضرورت مندوں کو آسانی ہو سکے۔

فاروق صدیقی نے بتایا کہ دہلی میں مفت سرکاری سہولیات ہونے کے باوجود بہت سے لوگ بھیڑ یا معلومات کی کمی کی وجہ سے ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں، ان کیمپوں کے ذریعے وہ ایسے علاقوں میں جاتے ہیں جہاں انہیں ضروری علاج و ٹیسٹ مہیا کرایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ لوگوں کو سرکاری اسکیموں اور سہولیات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتے ہیں تاکہ آنے والے مشکل وقت میں وہ خود جا کر تمام سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

مزید پڑھیں :کانپور: مفت طبی کیمپ کا انعقاد

فاروق صدیقی نے بتایا کہ ان کی خادمِ انسانیت ٹیم اکثر و بیشتر مختلف مقامات پر صحت، تعلیم، روزگار اور کھانے پینے کی اشیاء کے حوالے سے کیمپ لگاتی رہی ہے اور عوام کو سہولت اور آسانی فراہم کرتی رہی ہے۔ حوض رانی کے علاقے میں اس کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ پچھلے کئی مہینوں سے ہم علاقے کی ذمہ داروں کے ساتھ مل کر اپنا کام کر رہے ہیں۔ چاہے وہ راشن ہو، دوائی ہو، غریب بچوں کو مفت کتابیں دینا ہو یا ضرورت مندوں کو روزگار فراہم کرنا ہو، سب کے لیے بہت اچھا کام کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.