اس بار دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور چیف سکریٹری وجے دیو بھی وزیر اعظم کو کورونا کی صورتحال سے متعلق اپنی رپورٹ دیں گے۔
وزیر اعظم کورونا کی صورتحال اور مزید حکمت عملی کے تعلق سے تبادلہ خیال کریں گے۔
ابھی تعلیمی ادارے بند ہیں، انہیں کب کھولا جاسکتا ہے، ان سب پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔
دہلی میں جون میں کورونا وائرس کا انفیکشن بہت زیادہ پھیل رہا تھا۔
اس پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔
جولائی2020 کے آخر تک یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب ہو جائے گی۔
اس کے بعد وزارت داخلہ نے دہلی میں کورونا وائرس کو روکنے کی کمانڈ اپنے ہاتھ میں لے لی۔
کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تھا۔
دنیا کا سب سے بڑا کووڈ کیئر سنٹر چھترپور کے علاقے میں بنایا گیا تھا۔
تاکہ جب انفیکشن کے معاملات ہوں تو پھر گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے:دہلی میں سرکاری ہسپتال کا افتتاح
اس کے علاوہ اس سے متعلق باقی سارے انتظامات کیے گئے تھے۔
اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ دہلی میں کورونا کیس میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
حال ہی میں خود وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کی تعریف کی تھی۔
اب دہلی حکومت آئندہ کیا حکمت عملی اپنانا چاہتی ہے ، اس رپورٹ کو وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
گذشتہ روز 24 جولائی 2020 کی شام تک دہلی میں کورونا کے 1025 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
ابھی دہلی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد128379ہے۔ جب کہ دہلی میں کورونا کی وجہ سے مجموعی طور پر 3770 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔