ETV Bharat / state

Opposition Unity کیجریوال اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں شرکت کریں گے

ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں اپوزیشن اتحاد کا دو روزہ دوسرا اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 7:59 AM IST

Updated : Jul 17, 2023, 8:04 AM IST

Opposition Unity
Etv Bharat

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بنگلورو میں ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ کیجریوال کی صدارت میں اتوار کو سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) کی میٹنگ ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس میں کئے گئے فیصلے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا کہ پی اے سی میٹنگ میں ہر سیاسی پہلو پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دہلی پر مرکزی حکومت کی طرف سے لایا گیا بلیک آرڈیننس واضح طور پر ملک دشمن قانون ہے۔ جو بھی دہلی پر لائے گئے اس ملک دشمن سیاہ آرڈیننس کی حمایت کرتا ہے، ہر شخص ملک دشمن ہے۔ ہر وہ شخص یا سیاسی جماعت جو ہندوستان سے محبت کرتا ہے دہلی میں لائے گئے ملک دشمن آرڈیننس کے خلاف کھڑا ہوگا اور پارلیمنٹ میں اس بل کو شکست دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

ایم پی چڈھا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پارلیمنٹ کے اندر اس ملک مخالف بل کو شکست دینے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈروں سے تعاون طلب کیا ہے اور ملک کی کئی بڑی پارٹیوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے، اس ملک دشمن آرڈیننس کے خلاف میرا ساتھ دینے والے شراکت دار پارٹیوں بشمول ترنمول کانگریس، آر جے ڈی، جے ڈی یو، ڈی ایم کے، بی آر ایس، این سی پی، سماج وادی پارٹی، ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا، سی پی آئی، سی پی ایم، جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے مسٹر اروند کیجریوال کی کال پر نیشن آرڈیننس کے خلاف آواز اٹھائی اور قرارداد منظور کر لی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا دہلی آرڈیننس پر روک لگانے سے انکار، مرکز کو نوٹس جاری

انہوں نے کہا کہ دہلی پر لائے گئے آرڈیننس کے خلاف احتجاج میں عام آدمی پارٹی کو ملنے والی حمایت کے سلسلے میں کانگریس نے بھی اتوار کو اپنا موقف واضح کیا ہے اور دہلی پر لائے گئے آرڈیننس کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ عام آدمی پارٹی کانگریس کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔ چڈھا نے مزید کہا کہ ہم خیال جماعتوں کی ایک میٹنگ 17-18 جولائی کو بنگلورو میں ہونے جا رہی ہے۔ اروند کیجریوال کی صدارت میں عام آدمی پارٹی بھی اس میٹنگ میں شرکت کرے گی اور اپنے خیالات پیش کرے گی۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 17, 2023, 8:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.