ETV Bharat / state

دہلی حکومت کا کورونا سے نمٹنے کے لیے 5 نکاتی منصوبہ - Kejriwal government will beat Corona with 5-point plan

دہلی میں کرونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر اب وزیر اعلی اروند کیجریوال اس سے نمٹنے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ لا رہے ہیں۔

کیجریوال حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے 5 نکاتی منصوبہ

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 12:36 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا کے انفیکشن میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 نئے رپورٹ آئے ہیں، جن میں 9 کیس تبلیغی مرکز کے تھے۔ وہیں مرکز سے جڑے کل 329 کورونا مثبت کیسز کے ساتھ دہلی میں 525 کورونا مریض ہو چکے ہیں۔

دہلی حکومت کورونا انفیکشن کے ان بڑھتے ہوئے تعداد سے پریشان ہے اور وزیر اعلی کیجریوال خود اس سے نجات پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں دہلی حکومت نے اب ایک بڑی حکمت عملی بنائی ہے اور کورونا کے خلاف پانچ نکاتی منصوبہ بنایا ہے۔ وزیر اعلی کیجریوال منگل کی سہ پہر ایک بجے اس کا اعلان کرسکتے ہیں۔

گذشتہ روز وزیر اعلی نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ اگلے کچھ دنوں میں ایک لاکھ ٹیسٹنگ کٹ آنے والے ہیں۔ یعنی دہلی حکومت کورونا ٹیسٹ میں تیزی لا رہی ہے اور اگلے کچھ دنوں میں ایک لاکھ کورونا ٹیسٹ ہونے جارہے ہیں۔

وہیں جہاں کورونا کے زیادہ تر مریض ملے ہیں، حکومت ان جگہوں پر سرسری جانچ کرے گی۔ اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر قرنطین مراکز بھی بنائے جارہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.