ETV Bharat / state

' کیجری وال ملک مخالف نعروں کے حامی'

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کنہیا کمار معاملے میں قانونی کارروائی کی اجازت نہیں دینے کے لیے دہلی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے آج الزام لگایا کہ 'ریاست کے وزیراعلی اروند کیجری وال ملک مخالف نعروں کی حمایت کررہے ہیں۔'

' کیجریوال ملک مخالف نعروں کے حمایتی'
author img

By

Published : Sep 19, 2019, 4:36 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:30 AM IST

جاوڈیکر نے اپنی رہائش گاہ پر دہلی پردیش بی جے پی کے صدر منوج تیواری کی موجودگی میں نامہ نگاروں سے کہا کہ 'عدالت دہلی کے وزیر اعلی سے بار بار کہہ رہی ہے کہ وہ ملک مخالف نعروں کے خلاف مقدمات کی اجازت دیں لیکن دہلی کے وزیر اعلی ملک مخالف نعروں کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ واضح ہوگیا ہے کہ اروند کیجریوال ایسے نعروں کی حمایت کرتے ہیں۔ اگر وہ ان کی حمایت نہیں کرتے تو قانونی کارروائی کی اجازت دیتے۔'

انہوں نے کہا کہ کیجریوال نے عدالت کے بار بار کہنے پر بھی قانونی کارروائی کی اجازت نہیں دی ہے۔ کیوں کہ وہ دل سے ملک مخالف نعروں کی حمایت کرتے ہیں۔ دہلی کے عوام میں اس پر کافی ناراضگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصور وار کون ہے یہ طے کرنا عدالت کا کام ہے۔ لیکن عدالت میں معاملہ جانے ہی نہیں دینا یہ ’وزیر اعلی کا پاپ‘ ہے۔

جاوڈیکر نے کہا کہ ' کیجریوال کے دوہرے کردار کا پردہ فاش ہوگیا ہے اور بی جے پی اس کی مذمت کرتی ہے۔

دہلی میں آئندہ اسمبلی الیکشن کے بارے میں مرکزی وزیر نے کہا کہ آج دہلی کے گیارہ اضلاع میں پارٹی کے کارکنان کی میٹنگ چل رہی ہے۔ تمام اضلاع کے کارکنوں سے بات چیت کی جارہی ہے حالانکہ انہوں نے فی الحال یہ بتانے سے انکار کردیا کہ الیکشن میں وزیر اعلی کے عہدہ کا چہرہ کون ہوگا۔ الیکشن کس کی قیادت میں لڑا جائے گا اور اس میں مقامی موضوعات ہوں گے یا پارٹی مودی کے جادو پر بھروسہ کرے گی۔

Intro:Body:

Kejriwal Supports Those Who Raised 'Anti-national' Slogans in JNU: Prakash Javadekar

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 5:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.