ETV Bharat / state

کیجریوال نے ملک کے پہلے اسموگ ٹاور کا افتتاح کیا - ای ٹی وی بھارت اردو

دہلی کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر نصب اسموگ ٹاور کا افتتاح کرنے کے بعد دہلی کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ آلودگی کے خلاف جنگ میں دہلی نے ملک کا پہلا اسموگ ٹاور شروع کیا ہے۔

کجریوال نے ملک کے پہلے اسموگ ٹاور کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 7:52 PM IST

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے پیر کو ملک کے پہلے اسموگ ٹاور کا افتتاح کیا تاکہ "آلودگی کے خلاف جنگ" کو زیادہ موثر اور دہلی کو آلودہ ہوا سے پاک بنایا جائے۔ دہلی کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر نصب اسموگ ٹاور کا افتتاح کرنے کے بعد دہلی کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ آلودگی کے خلاف جنگ میں دہلی نے ملک کا پہلا اسموگ ٹاور شروع کیا ہے۔ امریکی ٹیکنالوجی سے تیار یہ اسموگ ٹاور ہوا میں آلودگی کی مقدار کو کم کرے گا۔ اگر پائلٹ بنیادوں پر شروع کئے گئے اس پروجیکٹ کے نتائج بہتر نکلے تو پھر اس طرح کے مزید اسموگ ٹاور پورے دہلی میں نصب کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک ملک میں ایسے ٹاور لگاکر آلودہ ہوا کو صاف کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ ہمارا یہ نیا قدم سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ ٹیکنالوجی امریکہ سے درآمد کی ہے۔ یہ 24 میٹر اونچا ٹاور ہے۔ یہ اسموگ ٹاور اوپر سے ایک کلومیٹر کے دائرے سے ہوا نکالے گا اور پھر اس ہوا کو صاف کرے گا۔ اس کے بعد جو پنکھا نیچے نصب ہے ، یہ پنکھا خالص ہوا کو نیچے چھوڑے گا۔ اس کی گنجائش تقریبا ایک ہزار کیوبک میٹر فی سیکنڈ ہے۔ یعنی یہ اسموگ ٹاور ایک ہزار کیوبک میٹر ہوا فی سیکنڈ صاف کرے گا اور اسے باہر چھوڑ ے گا۔ توقع ہے کہ یہ ایک کلومیٹر کے دائرے میں ہوا کو صاف کر سکے گا۔

مزید پڑھیں:Afghanistan crisis: افغانستان بحران پر کل جماعتی اجلاس طلب

وزیراعلیٰ نے کہا "چونکہ یہ ایک نئی قسم کی ٹیکنالوجی ہے ، اس لیے اسے تجرباتی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے۔ ہم آنے والے وقتوں میں اس پر مسلسل نظر رکھیں گے۔ آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی بمبئی کے لوگ اس ڈیٹا کا تجزیہ کریں گے اور بتائیں گے کہ یہ اسموگ ٹاور آلودہ ہوا کو صاف کرنے میں کتنا موثر ہے۔ اگر یہ تجربہ کارآمد ثابت ہوا تو اس طرح کے کئی اورا سموگ ٹاور پورے دہلی میں لگائے جا سکتے ہیں۔ اسے ٹاٹا پروجیکٹس اور این بی سی سی کے ذریعہ فراہم کردہ کنسلٹنسی نے بنایا ہے۔ نیز یہ دہلی حکومت نے آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی بمبئی کی نگرانی میں بنایا ہے۔ میں دہلی کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ یہ ایک بہت اچھی کوشش ہے۔''

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.