ETV Bharat / state

کیجریوال حکومت کی جانب سے 7 نئے اسپتال تعمیر کئے جائیں گے - دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال

دہلی میں کیجریوال حکومت کی طرف سے چھ ماہ میں سات نئے اسپتال بنائے جائیں گے اوران اسپتالوں میں 6836 آئی سی یو بیڈ بنیں گے۔

کیجریوال حکومت سات اسپتالوں میں 6836 آئی سی یو بیڈ بنائے گی

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 10:17 PM IST

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صدارت میں کابینہ نے ہفتہ کو سات نئے ہسپتالوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ سریتا وہار، شالیمار باغ، سلطان پوری، کراڑی، رگھوبیر نگر، جی ٹی بی ہسپتال اور چاچا نہرو چلڈرن ہاسپٹل میں اسپتال بنائے جائیں گے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ 'دہلی کے سرکاری ہسپتالوں میں تقریبا دس ہزار آئی سی یو بیڈ ہیں۔ نئے 6800 سے زیادہ بیڈ بڑھائے جانے کے بعد آئی سی یو بیڈ کی گنجائش میں تقریبا 70 فیصد کا اضافہ ہوگا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر کورونا کی تیسری لہر آتی ہے تو اس وقت لوگوں کو علاج میں مدد ملے گی۔ اگر کورونا کی لہر نہیں آتی ہے تو دہلی کے لوگوں کے لیے مستقل طور پر 7000 نئے بستر تیار ہو جائیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: باراپولہ فیز 3 سے دہلی۔نوئیڈا کا سفر ہوا آسان: کیجریوال

وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ 'دہلی حکومت شالیمار باغ، کراڑی، سریتا وہار، سلطان پوری، رگھوویر نگر، جی ٹی بی ہسپتال کے ساتھ ساتھ چاچا نہرو اسپتال میں 1216.72 کروڑ کی لاگت سے 6836 نئے بیڈ بنانے جارہی ہے۔ کیجریوال کی صدارت میں کابینہ نے اس پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔'

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.