ETV Bharat / state

کیجریوال نے بارہویں کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا - twelfth result

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ریاستی حکومت کے اسکولوں کے 12 ویں کلاس کے شاندار نتائج پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 98 فیصد طلبا۔طالبات نے پاس ہوکر تاریخ رقم کی ہے۔

کیجریوال نے بارہویں کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 5:29 PM IST

مسٹر کیجریوال نے منگل کو نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا کے ساتھ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ نے بہت محنت کی ہے۔

گزشتہ پانچ برس میں عام آدمی پارٹی کی حکومت میں تعلیم کے شعبہ میں متعدد اصلاحات کی گئی ہیں اور آج اس کا نتیجہ بچوں کے اچھے نتائج کی شکل میں سامنے ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری اسکول کے 98فیصد اور پرائیویٹ اسکول کے 92فیصد بچے پاس ہوئے ہیں۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے جب سرکاری اسکول کا نتیجہ اتنا شاندار رہا ہے۔

مسٹر کیجریوال نے کہاکہ ایک وقت تھا جب دہلی کے سرکاری اسکولوں کی گنتی خراب زمرہ میں ہوتی تھی لیکن اب بچوں نے ثابت کردیا کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں اور ہوشیاری پیسے کی محتاج نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.