دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے لوگوں کو شب بارات کی مبارک باد دیتے ہوئے ان سے گھروں میں رہ کر عبادت کرنے کی اپیل کی۔
کیجریوال نے بدھ کے روز ٹوئٹ کرکے کہا کہ شب بارات کے موقع پر سبھی کو مبارک باد۔ آپ سب سے میری گزارش ہے کہ اس سال اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں، اپنی طرف سے اپنے کنبے کی حفاطت کریں۔
اس برس شب بارات کے موقع پر سبھی مسلم تنظیموں نے لوگوں سے اپنے گھروں میں رہ کر عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔ مسلم تنظیموں نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے کوئی بھی باہر نہ نکلے اور گھر میں رہ کر عبادت اور دعا کریں۔ ملک میں کل شب بارات منائی جائے گی۔