ہندی کے لیے دیویندر میواری کو ان کے ناٹکوں کا مجموعہ 'ناٹک ناٹک میں وگیان' کے لیے منتخب Sahitya Academy کیا گیا ہے، وہیں انیتا وچھرجنی کو انگریزی میں ان کی سوانحی کتاب، امرتا شیر گل: 'ریبیل، ودھ اے پینٹ برش' کے لیے منتخب کیا گیا۔
رواں برس گجراتی اور پنجابی زبان میں ایوارڈ نہیں دیے جائیں گے۔ ایوارڈز کی سفارش بھارتیہ زبانوں Indian Languages کی کمیٹیوں کے ذریعے کی گئی۔ ساہتیہ اکادمی Sahitya Academy کے صدر ڈاکٹر چندر شیکھر کمبھر کی صدارت میں آج اکادمی کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں ان ایوارڈز کو منظوری دی۔
ان کتابوں کا انتخاب متعلقہ زبان کی تین رکنی جیوری نے مقررہ انتخابی عمل پر عمل کرتے ہوئے ایوارڈ کے لیے منتخب Literature Award کیا۔
قواعد کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے جیوری کی اکثریت یا متفقہ ووٹ سے فیصلہ کیا ہے۔ ایوارڈ 1 جنوری 2015 سے 31 دسمبر 2019 کے دوران پہلی بار شائع ہونے والی کتابوں پر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد میں خواتین کی ادبی تقریب
واضح رہے کہ ادب اطفال Literature Award کے ایوارڈ یافتگان کو 50 ہزار روپے کی رقم بعد میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب کے دوران دی جائے گی۔