ETV Bharat / state

'کشمیری طلبا کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں' - students of kasmir

بھارت کے محکمہ فروغ انسانی وسائل کے سکریٹری آر سبرامنیم نے کشمیری طلبہ پر تشدد کے واقعات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے طلبا کو تیقن دلایا کہ کشمیری طلبا کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، حکومت ان کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔

آر سبرامنیم
author img

By

Published : Feb 23, 2019, 3:54 AM IST

ملک کی کچھ ریاستوں میں کشمیری طلبا کو ہراساں کرنے کے واقعات پر عدالت عظمیٰ اور قومی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیے جانے کے بعد وزارت تعلیم نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے میڈیا کے ذریعے کشمیری طلبا پر حملے کے تعلق سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ اگر کشمیریوں کو خوف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہ ہم سے رابطہ کریں، ہم ان کی مدد کے لیے موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جمعرات کے روز وزارت تعلیم کی جانب سے خصوصی طور پر یو جی سی کو ایک ہدایت نامہ بھیجا گیا ہے جس میں اس طرح کے واقعات سامنے آنے پر تشویش ظاہر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ”یو جی سی کو کہا گیا کہ وہ تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کرکے کشمیری طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کا کام کریں۔“

سکریٹری نے مزید بتایا کہ اس تعلق سے کچھ ریاستوں کے تعلیمی اداروں کے ذمے داران سے ٹلیفون پر گفتگو بھی ہوئی ہے۔

سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس معاملے میں کسی رپورٹ کا اندراج عمل میں آیا ہے۔

undefined

انہوں نے کہا کہ میڈیا خوف کی نفسیات پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے اور رپورٹنگ میں اخلاقیات کا پورا لحاظ کرے۔

تاہم جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر وہ خوف کی وجہ سے واپس جانا چاہتے ہیں تو کیا ہوگا؟ اس پر سبرامنیم نے جواب دیا کہ اگر ایسی بات ہے تو ہم ان کی مدد کے لیے موجود ہیں۔

Intro:کشمیری طلباء کو کسی سے خائف ہونے کی ضرورت نہیں: وزارت تعلیم کے سکریٹری آر سبرامنیم

نئی دہلی
ملک کی کچھ ریاستوں میں کشمیری طلبا کو ہراساں کرنے کے افسوسناک واقعات پر عدالت عظمیٰ اور قومی انسانی حقوق کمیشن کے ذریعے نوٹس لینے کے بعد وزارت تعلیم نے کشمیری طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

وزارت تعلیم میں اعلی تعلیم کے سیکریٹری آر سبرامنیم نے میڈیا کے ذریعے کشمیری طلبہ پر حملہ کے تعلق سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ اگر کشمیریوں کو خوف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہ ہم سے رابطہ کریں ہم ان کی مدد کے لیے موجود ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جمعرات کے روز وزارت تعلیم کی جانب سے خصوصی طور پر یو جی سی کو ایک ہدایت نامہ بھیجا گیا ہے جس میں اس طرح کے واقعات سامنے آنے پر تشویش ظاہر کی گئی۔
یو جی سی کو کہا گیا کہ وہ تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کرکے کشمیری طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کا کام کریں۔
سیکریٹری نے مزید بتایا کہ اس تعلق سے کچھ ریاستوں کے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی ہے۔
سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس معاملے میں کسی رپورٹ کا اندراج عمل میں آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا خوف کی نفسیات پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے اور رپورٹنگ میں اخلاقیات کا پورا لحاظ کرے۔
انہوں نے کشمیری طلبہ کے ذریعے کشمیر واپس جانے کے واقعات کو خارج کیا اور کہا کہ اگر کوئی جانا چاہتا ہے تو ہم انہیں روک نہیں سکتے تاہم جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر وہ خوف کی وجہ سے واپس جانا چاہتے ہیں تو کیا ہوگا؟ اس پر سبرمنیم نے جواب دیا کہ اگر ایسی بات ہے تو ہم ان کی مدد کے لیے موجود ہیں۔

Body:@

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.