ETV Bharat / state

Kanjhawala Case متاثرہ لڑکی اپنی دوست کے ساتھ تھی، پولیس کا انکشاف - Delhi Police Clams The victim was with a friend

کانجھاؤلا معاملے میں دہلی پولیس نے ایک اورانکشاف کیا۔ پولیس نے متاثرہ کے دوست کا سراغ لگایا ہے، جو واقعہ کے وقت متاثرہ کے ساتھ تھی۔ انہوں نے دوست کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ ساتھ ہی کار میں سوار پانچوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تین دن کی پولیس حراست میں بھیجا ہے۔Delhi Police On Kanjhawala Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 5:08 PM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس نے کانجھاؤلا معاملے میں منگل کو ایک تازہ انکشاف کیا کہ واقعہ کے وقت متاثرہ کے ساتھ ایک دوست بھی تھی جو موقع سے فرار ہو گئی۔ قابل ذکرہے کہ ایک 20 سالہ لڑکی کی اسکوٹی کو مبینہ طورپر ٹکر مارنے اورایک کار کے ذریعہ گھسیٹنے سے موت ہوگئی تھی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی دوست موقع سے فرار ہوگئی تھی۔Delhi Police Claims that Victim was with a friend

یہاں پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، اسپیشل کمشنر آف پولیس (امن و قانون) ساگر پریت ہڈا نے کہا، "پولیس نے اس کے دوست کا سراغ لگایا ہے، جو واقعہ کے وقت متاثرہ کے ساتھ تھی۔ دوست کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ کانجھاؤلا کیس کی تحقیقات کے لیے کئی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

جائے وقوعہ کی تفتیش کے لیے فرانزک ماہرین کو تعینات کیا گیا ہے۔ ٹیموں نے گاڑیوں سے شواہد اکٹھے کیے جو کامیاب پراسیکیوشن کو یقینی بنائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کو وزارت داخلہ نے دہلی پولیس سے کانجھاولا واقعہ کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے۔ اس معاملے میں کار میں سوار پانچوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تین دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ ہڈا نے پہلے کہا تھا کہ ان کی تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Postmortem Report of Kanjhawala Case کار سے گھسیٹ کر لڑکی کی موت کے معاملے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.