وزیر قانون روی شنکر پرساد نے دہلی ہائی کورٹ کے جج ایس مرلی دھر کے تبادلہ پر سیاست کرنے کا کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تبادلہ کا نوٹیفکیشن مقرر عمل کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
پرساد نے کانگریس کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس مرلی دھر کا تبادلہ سپریم کورٹ كلجيم کی سفارش کے بعد قانونی عمل کے تحت کیا گیا ہے۔ اس کے لئے تمام قانونی ضابطوں کا استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا’’کہ راہل گاندھی خود کو عدالت عظمیٰ سے اوپر مانتے ہیں؟‘‘
وزیر قانون نے کہا، "ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن عدلیہ کی آزادی سے سمجھوتے کا کانگریس کا پرانا ریکارڈ رہا ہے۔ ایمرجنسی کے دوران سپریم کورٹ کے ججوں کی سینئرٹی کو درکنار کر دیا گیا تھا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس صرف اس معاملہ میں خوش ہوتی ہے، جب اس کے دل کےمطابق فیصلہ ہوتا ہے ورنہ وہ عدلیہ کی توہین کرتی ہے۔