جونیئر بوائز کے زمرے میں پیلنجی نئی دہلی ضلع نے روہنی ضلع شمال مغربی کو 20۔17 سے ہرا کر اپنی مہم کی شروعات کی۔
دلشاد گارڈن ضلع شاہدرہ نے ابتدائی دن پسچم وہار مغرب کو 19-17 سے شکست دی۔ یہ ریاستی مقابلہ دہلی اسٹیٹ کبڈی ایسوسیئشن کی سربراہی میں علی پور کبڈی ایسوسیئشن ضلع شمال کے ذریعے منعقد کیا جارہا ہے۔
مقابلے کا افتتاح جسونت رانا سابق رکن اسمبلی نریلا اور دہلی اسٹیٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے نائب صدر نرنجن سنگھ نے کیا۔آرگنائزنگ سکریٹری سریش کمار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پہلے دن کھیلے گئے دیگر میچوں میں جونیئر گرلز کیٹیگری میں ضلع غازی پور مشرق نے دلشاد گارڈن ضلع شاہدرہ کو 20۔16 ، ضلع علی پور شمال نے مہرولی ضلع جنوب کو 34۔13 سے شکست دی۔
سب جونیئر بوائیز کیٹیگری میں غازی پور ضلع ایسٹ نے پیلنجی نئی دہلی کو 42-36 سے اور لڑکیوں کے زمرے میں علی پور ضلع شمال نے دوارکا ضلع مغرب کو 23-21 سے شکست دے کر اپنی فتح کا آغاز کیا ہے۔ اس موقع پر ایسوسیئشن کے صدر ضلے سنگھ ، جنرل سکریٹری سریندر سنگھ ، خزانچی نریندر کمار ،جوائنٹ سکریٹری اجیت کمار اور ایشین گولڈ میڈلسٹ اور جوائنٹ سکریٹری پوجا شرما و دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔