جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلباء کے ہاسٹل اور بڑھتی ہوئی فیس کے رول بیک کی مانگ ایک ماہ سے زیادہ سے جاری ہے۔ اس دوران طلباء نے سمسٹر امتحان کا بائیکاٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اس درمیان غیر ملکی طلباء نے اپنے ویزا کا حوالہ دیتے ہوئے جے این یو انظامیہ سے امتحانات کی تشخیص کے لئے خصوصی انتظامات کی اپیل کی ہے۔
اس معاملے میں جے این یو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل طلبا سے اپنی کلاس میں لوٹنے اور امتحان میں بیٹھنے کی اپیل کرتے رہے ہیں جسے طلبا نے نظرانداز کیا ہے۔
وہیں امتحان اپنے طے وقت پر کروانے کے پیچھے غیر ملکی طلبا کو بھی وجہ بتایا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طلبا نے جے این یو انتظامیہ کو یہ بتایا کہ ان کی ویزا کی معیاد ختم ہونے والی ہے۔
اس لیے ان کےکورس کے سمسٹر امتحان کی تشخیص کے لئے مناسب انتظامات کیے جائیں۔
وہیں ا س اپیل پر کارروائی کرتے ہوئے جے این یو کے پروفیسر چنتا منی مہاپاترا نے اسکولوں کے سبھی ڈین اور خاص مرکزوں کے صدر کو غیر ملکی طلبا کے امتحان کی تشخیص کے لیے اضافی انتظامات اپنانے کی ہدایت دی ہے۔
ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ان طلباء کا امتحاناتی تشخیص مقررہ وقت پر مکمل کیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ جے این یو طلباء کی ہاسٹل مینول رول بیک کرنے اور فیسوں میں اضافے کے مطالبے کے لئے مظاہرے مسلسل جاری ہے۔
وہیں جے این یو انتظامیہ نے طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ کلاسوں میں واپس آجائیں اور امتحان دے دیں۔ یہ بھی کہا کہ امتحان کا بائیکاٹ کرکے طلباء ہزاروں طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔