ETV Bharat / state

5th National Para Badminton Championship جامعہ کے منا خالد نے نیشنل پیرا بیڈمنٹن چمپئن شپ میں کانسے کا دو تمغہ حاصل کیا

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 10:23 AM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم منا خالد نے پانچویں قومی پیرا بیڈمنٹن چمپئن شپ میں دو کانسے کا تمغہ جیت کر اپنا اور جامعہ کا نام روش کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ ہندی کے پی ایچ ڈی کے طالب علم منا خالد نے پانچویں قومی پیرا بیڈمنٹن چمپئن شپ 2022-23 میں کانسے کے دو تمغے حاصل کیے۔ پیرا اولمپکس کمیٹی انڈیا اور بھارت کی بیڈ منٹن ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اس چمپئن شپ کو ڈاکٹر شکنتلا مشرا نیشنل ریہیبی لیٹشن یونیورسٹی اور گرو فاؤنڈیشن نے 23-26 مارچ 2023کو لکھنؤ میں منعقد کیا تھا۔ منا خالد نے سنگل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس کے بعد اپنے ساتھی نیرج کے ساتھ ڈبلز مقابلے میں بھی ایک کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس موقع پر منا خالد نے کہا کہ ’میرا خواب بین الاقوامی سطح پر پیرا لمپکس بھارت کے لیے تمغہ حاصل کرنا ہے‘۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم منا خالد نے حال ہی میں پندرہ مارچ 2023 کو دہلی اسٹیٹ چیمپیئن شپ 2023 میں طلائی تمغہ جیتا تھا اور صوبہ دہلی کے چمپئن بنیں تھے۔اس سے قبل مناخالد نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد طلائی، نقرئی اور کانسے کے تمغے جیت چکے ہیں۔ سردست وہ اس خاص زمرے میں دنیا میں چھبیسویں ،ایشیا میں چودہویں اور بھارت میں تیسرے مقام پر ہیں۔ پی ایچ ڈی سے قبل خالد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بی اے (آنرز ) ہندی میں ماسٹر آف سوشل ورک اور ایم اے(ہندی) کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : G20 Walkathon in JMI جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جی ٹوئنٹی واک تھان کا انعقاد

JMI Student Designed Game جامعہ کے طالب علم کے تیار گیم کو کھلونے بنانے والی کردہ کمپنی نے لانچ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.