نئی دہلی:یو پی سی کی اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر راحیلہ فاروقی کے خیر مقدمی کلمات سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ این سی سی کی اعزازی کوآرڈی نیٹر پروفیسر تسنیم مینائی نے مہمان اعزازی کو سامعین سے متعارف کرایا۔ ابتدا میں بریگڈیر مکھرجی نے ایک فوجی جوان جن اقدار سے آراستہ ہوتا ہے طلبا کو ان سے روشناس کرایا۔ اس موقع پر انھوں نےکہا کہ فوج میں بھرتی ہونے کے خواہا ں نوجوان کو جن نمایاں اقدارکی ضرورت ہوتی ہے.
ان میں سب سے اول ہے۔قیادت اورٹیم ورک۔انھوں نے زوردیا کہ کیسے ایک اچھا انسان بنتے ہیں پھر کیسے ایک اچھا سپاہی بنا جاتاہے اور پھر کس طرح ایک آدمی اچھا اہل کار بنتاہے۔اپنی اور اپنے ساتھیوں کی زندگی کے سچے تجربات سے مثالیں پیش کرکے انھوں نے محفل میں جوش اور گرمی پید ا کردی۔ بریگیڈر مکھرجی نے ایس ایس بی پر خصوصی زور کے ساتھ تکنیکی اور غیر تکنیکی گریجویٹ کے انتخاب کی کاروائیوں کا بھی ذکر کیا۔اور کس طرح ایس ایس بی انتخاب کا ایک اہم پیمانہ بن گیاہے جو امیدوار کے من، وچن اور کرم‘ یعنی دل،الفاظ اورکام کی تحسیب کرتاہے اسے بھی بتایا۔
یہ بھی پڑھیں:Dr Ahmad Bilal on Cancer 'کھانے پینے میں احتیاط سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے'
ٹاک کے اخیر میں طلبا نے بریگیڈیر مکھرجی سے بات چیت کی اور مسلح ا فواج جوائن کرنے کی اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔تربیتی ہال انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبا سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو ملک کی معزز ہستی سے ملنے کے اشتیاق میں یہاں جمع ہوئے تھے۔