ETV Bharat / state

World Environment Day in Jamia عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر جامعہ میں اشتہار سازی مقابلہ

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 1:04 PM IST

پانچ جون کو دنیا بھر میں عالمی یوم ماحولیات نایا جاتا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اس سال 2023 کے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اشتہار سازی مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Advertising Competition in Jamia on the occasion of World Environment Day

1
1

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایڈلٹ اینڈ کنٹی نوئنگ ایجوکیشن اینڈ ایکسٹنشن (ڈی اے سی ای ای) نے عالمی یوم ماحولیات کی تقریب مناتے ہوئے ’ای۔ویسٹ مینجمنٹ فار انوائرنمنٹل سسٹین ایبلٹی‘ کے مرکزی خیال کے تحت اشتہار سازی کا ایک مقابلہ منعقد کیا۔ اشتہار سازی کے اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ایم۔ اے۔ /ایم۔ ایس سی ڈولپمنٹ ایکسٹنشن سمسٹر دوم اور چہارم کے طلبا نے شرکت کی۔ اس موقع پر شریک مقرر نے کہا کہ ’ای۔ویسٹ‘ سے ماحولیات کو خطرہ لاحق ہے اور ماحولیاتی پائے داری سے متعلق یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔

دنیا کے ممالک کے سامنے ’ای۔ویسٹ‘ کو ٹھکانے لگانا آج ایک بڑا چینلج ہوگیا ہے۔ الیکٹرانک آلات کے بڑھتے استعمال سے دنیا میں یہ سب سے سرعت سے پھیلنے والا ٹھوس ویسٹ اسٹریم ہوگیا ہے۔ الیکٹرانکس فضلیات یا ای۔ویسٹ کو از سر نو مفید مطلب بنانے سے ہمارے قدرتی وسائل محفوظ ہوسکتے ہیں اور مزید گرین ہاؤس گیس کے اخراج سے احتراز کیا جاسکتا ہے۔ نئی نسل کو ماحولیاتی پائے داری کے لیے ای۔ویسٹ مینجمنٹ کے سلسلے میں مستعدی سے غور وفکر کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسی مقصد سے شعبہ ڈی اے سی ای ای کی صدر پروفیسر شکھا کپور نے طلبا کے لیے پروگرام منعقد کرایا تاکہ وہ جان داروں کی بقا کو لاحق روز بہ روز کے شدید خطرے سے آگاہ ہوں۔ اس مسئلے کے سلسلے میں طلبا کی رخ ساز تربیت کی گئی اور ہاف کاٹرج کاغذ (پورے کاغذ کے نصف) پر تیار کردہ اے ٹو سائز کاغذ پر بنے اشتہار کو چوبیس مئی سے یکم جون دو ہزار تیئیس کے درمیان جمع کرنے کو کہا گیا تھا۔ انگریزی اور ہندی میں ہاتھ سے بنے یا خاکوں والے اشتہار کو پنسل کلر، کریونس، اسکیچ پنسل کلر، کریونس اسکیچ پین، مختلف قسم کے رنگوں، کریونس، ٹیئر اور پیسٹ یا پھر کٹ اور پیسٹ کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے، پرانی تصویریں اور اخبار ات وغیرہ سے اشتہارات کو سجانے اور بنانے کے لیے انھوں نے میڈیا مکس کا استعمال کیا تھا۔ طلبا نے عوام کی بیداری کے لیے دلچسپ تصاویر اور تقریری پیغامات کی شمولیت سے رنگین جاذب نظر اشتہارات بنائے۔ طلبا کے تیار کردہ اشتہارات کو جانچنے کے لیے آرٹ ایجوکیشن، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر محترمہ سیما مرتضیٰ مدعو کی گئی تھیں۔ انہوں نے عالمی ماحولیات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.