ETV Bharat / state

JMI Organises Ani Mela:جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اینی میلہ کا انعقاد - ویزوئل آرٹ

میلےمیں روایتی اور معاصر ویزوئل آرٹ،اینی میشن اورویزوئل ایفکٹ کے بشمول آرٹ کی رنگارنگ اشیا اور نمونے رکھے گئے تھے، اور اسی لیے اے فیسٹول آف آرٹسٹک ڈائیورسٹیز کی ٹیگ لائن دی گئی تھی۔ پروگرام نے شرکا کو ایک موقع فراہم کیاکہ وہ فن کاروں سے بات چیت کریں او ناظرین کو اپنی ہنرمندیوں کا جوہر دکھائیں۔JMI organises ANIMELA

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اینی میلہ کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 10:48 AM IST

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایم ایف حسین آرٹ گیلری میں فنی تنوع کا ’اینی میلہ‘ منعقد کیاگیا۔ اس میلے کے انعقاد میں اے جے کے ماس کمیو نیکیشن ریسرچ سینٹر(اے جے کے ایم سی آرسی) کے ایم اے ویزوئل ایفکٹ کے سمسٹر سوم کے طلبا کا اہم رول رہا۔میلے کے دو دن میں سات سو سے زیادہ طلبا اور کریٹیو انڈسٹری کے ماہرین نےشرکت کی۔

میلے کا افتتاح انجینئرنگ فیکلٹی کی ڈین پروفیسر مینی شاجی تھامس اور ایم سی آر سی کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم قاسم نے کیا۔ یہ فیسٹول دھرمیندر ارورا (بزنس اینڈ انٹرپرینورشپ سبجیکٹ فیکلٹی) اور ڈاکٹر اتل سنہا (سینئر اسسٹنٹ پروفیسر، اینی میشن اور کورس کوآرڈی نیٹر ایم۔اے۔ویزوئل ایفکٹس اینڈ اینی میشن) کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔

میلے کی خاص بات یہ رہی کہ فن کاروں،فلم سازوں اینی میٹرس اور داستان گویوں کے لیے فن کی مختلف ماہرین کیلئے اینی میلا دوہزارتئیس ان کی تخلیقیت اور ان کے اظہار کا مناسب پلیٹ فارم بن گیا۔

میلے کا مقصد پینٹکز،فوٹو گرافس،انسٹالیشنس،مختصر فلم اور اینی میشن کے آرٹ کی نمائش سے ناظرین کو انوکھے تجربے سے روبرو کرانا تھا۔

میلےمیں روایتی اور معاصر ویزوئل آرٹ،اینی میشن اورویزوئل ایفکٹ کے بشمول آرٹ کی رنگارنگ اشیا اور نمونے رکھے گئے تھے، اور اسی لیے اے فیسٹول آف آرٹسٹک ڈائیورسٹیز کی ٹیگ لائن دی گئی تھی۔ پروگرام نے شرکا کو ایک موقع فراہم کیاکہ وہ فن کاروں سے بات چیت کریں اور ناظرین کو اپنی ہنرمندیوں کا جوہر دکھائیں۔

مزید پڑھیں:MEDHA Fellowship جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تین طلبا میدھا فیلوشپ سے سرفراز

میلے میں فن کاروں اور ناظرین کے درمیان افکارو خیالات اور معلومات کے لین دین کو فروغ دینے کے لیے ورکشاپ اور پینل مباحثے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔اینی میلا پروگرام کے کوآرڈی نیٹر فرحان خان اور محترمہ اوپل مہیشوری تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.