ETV Bharat / state

Floral Tribute to Dr Zakir Hussain: ملک کے پہلے مسلم صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کے مزار پر فاتحہ خوانی کا اہتمام

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 5:53 PM IST

سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین کے مزار پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پرو وائس چانسلر و پروکٹر پروفیسر مہتاب عالم نے قبر پر پھول پیش کرکے فاتحہ خوانی کی اور عقیدت کا اظہار کیا۔ JMI Faculty Pays Floral Tribute to Dr Zakir Hussain

ملک کے پہلے مسلم صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کے مزار پر فاتحہ خوانی کا اہتمام

بھارت رتن اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین کے مزار جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مرحوم ڈاکٹر ذاکر حسین کے لئے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ JMI Faculty Pays Floral Tribute to Dr Zakir Hussain

اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پرو وائس چانسلر و پروکٹر پروفیسر مہتاب عالم نے قبر پر پھول پیش کرکے فاتحہ خوانی کی اور عقیدت کا اظہار کیا۔ حالانکہ پانچ ریاستوں میں انتخابات اور کورونا پروٹوکول کی وجہ سے ان کے نواسہ سلمان خورشید اور ان کے اہل خانہ فاتحہ خوانی میں شرکت نہیں کرسکے۔

اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رابطہ عامہ افسر عظیم نے فاتحہ خوانی کے بعد ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ماہر تعلیم ڈاکٹر ذاکر حسین کا آج 125ویں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ان کا جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بہت بڑا تعاون رہا ہے۔ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پرنسپل اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر رہ کر تعلیم کے حصول کے لیے جدوجہد کیا۔ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ڈاکٹر ذاکر حسین کو جنت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ ملک کے تیسرے اور پہلے مسلم صدر جمہوریہ اور بھارت رتن ڈاکٹر ذاکر حسین کی پیدائش حیدر آباد میں 8 فروری 1897 کو ہوئی، ابتدائی تعلیم انھوں نے حیدر آباد میں حاصل کی اور ہائی اسکول کی تعلیم انھوں نے اٹاوہ سے مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے لکھنؤ یونیورسٹی، محمڈن اینگلو اورینٹل کالج اور برلن یونیورسٹی کا رخ کیا۔ ڈاکٹر ذاکر حسین نے 1962 میں یونیورسٹی آف برلن سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی وہ ایک اعلی اور عظیم ماہر معاشیات بھی تھے۔

بھارت رتن ڈاکٹر ذاکر حسین نہ صرف ہندوستان کے تیسرے صدر جمہوریہ تھے بلکہ وہ ایک عظیم مجاہد آزادی تھے جنہوں نے دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ جیسا محب وطن ادارے کی بنیاد ڈالی اور اس کے وی سی بھی رہے۔

ڈاکٹر ذاکر حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 1963میں بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے 1957 سے 1962 کے درمیان بہار کے گورنر کے طور پر انتظامی امور میں انقلابی تبدیلی لا کر اپنی اہلیت کو مزید ثابت کیا، جس کے نتیجہ میں وہاں بڑی اصلاحات ہوئیں۔ ان کا انتقال 3 مئی 1969 کو دہلی میں ہوا۔

مزید پڑھیں: ملک کے پہلے مسلم صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کا اے ایم یو سے رشتہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.