ETV Bharat / state

نیٹ،جے ای ای کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ سپریم کورٹ نے مسترد کیا

سپریم کورٹ نے ’نیشنل ایلیجیبلٹی کم اینٹرنٹ ٹیسٹ ،این ای ای ٹی‘ اور جوائنٹ اینٹرنس ٹیسٹ ،جے ای ای ،کو ملتوی کرنے سے متعلق عرضی پیر کو خارج کردی۔

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 2:42 PM IST

نیٹ،جے ای ای کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ سپریم کورٹ نے مسترد کیا
نیٹ،جے ای ای کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ سپریم کورٹ نے مسترد کیا

نیٹ میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے جبکہ جے ای ای انجینئرنگ کورسز میں رجسٹریشن کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

جسٹس ارون کمار مشرا،جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشن مراری کی بینچ نے یہ کہتے ہوئے عرضی خارج کردی کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں سب کچھ روکا نہیں جا سکتا۔ جسٹس مشرا نے کہا کہ کیا ملک میں سب کچھ روک دیا جائے؟(بچوں کا)قیمتی سال یوں ہی برباد کردیا جائے؟'

بینچ نے کہا کہ اس نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی دلیلوں کو ریکارڈ میں لیا ہے کہ جے ای ای اور نیٹ امحتانات مناسب احتیاط کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔

کووڈ 19 کی وبا کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر ستمبر میں مجوزہ جے ای ای مین اور نیٹ یوجی سی امتحانات کو ٹالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔گیارہ ریاستوں کے 11 طلبہ نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کووڈ 19 کے معاملوں کی تعداد کے پیش نظر جے ای ای مین اور نیت یوجی سی امتحانات ملتوی کرنے کی اپیل کے ساتھ سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.