مرکزی وزیرپرکاش جاوڈیکر صبح ادیوگ بھون پہنچے اور بھاری صنعتوں اور پبلک انٹرپرائزیز کی وزارت کا عہدہ سنبھالا، اس موقع پر دونوں محکموں کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔
صدر رام ناتھ کووند نے کل شام مسٹر جاوڈیکر کوبھاری صنعت اور پبلک انٹرپرائزیز کا اضافی عہدہ سونپا تھا۔
مسٹر جاوڈیکر اس کے علاوہ اطلاعاتو نشریات اور جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کا بھی کام دیکھ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ صدر رام ناتھ کووند نے وزارت ہیوی انڈسٹریز اینڈ پبلک انٹرپرائزز کا اضافی چارج وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر کو سونپا تھا۔
واضح رہے کہ یہ عہدہ شیوسینا کے اروند ساونت کے مرکزی کابینہ سے مستعفیٰ ہونے کی وجہ سے خالی ہوگیا تھا۔
راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے مشورے کے مطابق صدر نے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنی موجودہ وزارت کے علاوہ بھاری صنعت اور پبلک انٹرپرائزز کی وزارت کا اضافی چارج بھی سنبھالیں۔
خیال رہے کہ پرکاش جاوڈیکر مرکزی اطلاعات و نشریات بھی ہیں، جبکہ انہوں نے اس مودی1 میں وزارت برائے فروغ انسانی وسائل بھی رہ چکے ہیں۔