ETV Bharat / state

Maulana Arshad Madani Meet Amanatullah khan: مولانا ارشد مدنی نے دہلی وقف کے چیئرمین سے ملاقات کی - وقف بورڈ ضرورت مندو طلبہ میں اسکالر شپ تقسیم

جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے آج دہلی وقف بورڈ کا دورہ کیا اور چیئرمین دہلی وقف بورڈ سے Maulana Arshad Madani Meet Amanatullah khan ملاقات کی۔

jamiat ulema e hind president maulana arshad madani visit waqf board office
مولانا ارشد مدنی نے دہلی وقف کے چیئرمین سے ملاقات کی
author img

By

Published : Dec 10, 2021, 10:54 PM IST

اطلاعات کے مطابق آج مولانا ارشد مدنی Arshad Madani Visit Waqf Board Office اچانک وقف بورڈ کے دفتر پہنچے۔ اس موقع پر مولانا کے ساتھ جمعیت علماء دہلی کے صدر مفتی عبد رزاق بھی تھے۔ مولانا ارشد مدنی کے وقف بورڈ پہنچتے ہی وقف بورڈ کے سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد نے مولانا ارشد مدنی کا استقبال کیا۔

مولانا نے اس دوران چیئرمین وقف بورڈ سے حالات حاضرہ اور ملک و ملت کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور وقف بورڈ کی کارگزاریوں سے بھی آگاہی حاصل کی۔ اس دوران امانت اللہ خان نے مولانا ارشد مدنی کو دفتر وقف بورڈ کے ماضی اور حال میں ہوئی تبدیلیوں سے باخبر کرتے ہوئے وقف بورڈ کا معائنہ کرایا۔

امانت اللہ نے وقف بورڈ کے حالات بتاتے ہوئے کہاکہ آج ہم الحمدللہ ہر طرح سے غریبوں کا تعاون کر رہے ہیں اور تعلیمی میدان میں بھی ضرورت مند طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کر رہے ہیں۔'

امانت اللہ نے بورڈ کے تحت حال ہی میں جوگابائی بٹلہ ہاؤس میں شروع کیے گئے وقف انگلش میڈیم اسکول کی تفصیلات سے مولانا ارشد مدنی کو باخبر کیا جس پر مولانا نے خوشی کا اظہار کیا'۔

چیئرمین نے اس دوران شاہی جامع مسجد دہلی کی خستہ حالی اور دیگر تاریخی مساجد کی موجودہ صورتحال سے بھی مولانا مدنی کو واقف کراتے ہوئے کہاکہ ہم انشاء اللہ جہاں تک ہوسکے گا ان تاریخی مساجد کے شایان شان تزئین و مرمت کا کام کرائیں گے۔ ابھی ہم ماہرین سے مسجد کی شکستہ حالت اور ضروریات کا تجزیہ کرا رہے ہیں۔'

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.