ETV Bharat / state

جمعیت علما نے بلا تفریق مذہب و ملت فساد زدگان کی مدد کی

جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے بتایا کہ جمعیت نے بلا تفریق مذہب و ملت فساد زدگان کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔

فساد زدگان کی مدد کی
فساد زدگان کی مدد کی
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 10:44 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں گذشتہ برس ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں سینکڑوں آشیانے جل کر خاک ہو گئے تھے جبکہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرین پر دوہری مار پڑ گئی۔

فساد زدگان کی مدد کی

ایسے حالات میں فساد زدگان کے لیے جمعیت علما آگے آئی اور متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا کام کیا۔

جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے بتایا کہ ان کی تنظیم نے بغیر کسی تفریق کے فساد زدگان کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔ مذہب کی بنیاد پر صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ ہندو بھائیوں کی بھی مالی مدد کی گئی ہے۔

مولانا محمود مدنی نے شمال مشرقی دہلی کے فساد متاثرہ علاقے شیو وِہار میں فساد متاثرین کے لیے تعمیر شدہ مکانات کا افتتاح کیا۔ گھروں اور دکانوں کے ساتھ ساتھ مدینہ مسجد اور مدرسہ اصحاب صفہ کی بھی افتتاحی تقریب عمل میں آئی۔

متاثرین نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ دہلی حکومت کی جانب سے مکمل طور پر مدد نہیں مل سکی تھی لیکن جمعیت نے ایسے وقت میں ان کی مدد کی جب وہ مصیبت میں تھے۔

جمیعت علما نے دہلی فسادات میں برباد ہوئے 166 مکانات تعمیر کرائے ہیں جبکہ 46 دکانوں کی ازسرِ نو تعمیر کی گئی۔ وہیں کچھ وقت قبل گوکل پوری کی ٹائر مارکیٹ کی 224 دکانوں کا بھی افتتاح کیا گیا تھ۔

اس کے علاوہ دہلی میں جمعیت العلمائے ہند کے زیر اہتمام 10 مساجد کی بھی تعمیر کرائی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.