ETV Bharat / state

Jamiat Ulema e Hind Delegation Arrives Ranchi: رانچی میں پولیس بربریت کی بدترین مثال قائم ہوئی: جمعیت العلماء ہند - رانچی نیوز

جمعیت العلماء ہند کے وفد نے مظاہرے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی، وہیں لوگوں سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل بھی کی۔ Jamiat Ulema i Hind delegation arrives Ranchi assures help to families of victims

Jamiat Ulema i Hind delegation arrives Ranchi assures help to families of victims
جمعیۃ کے وفد نے فساد زدہ علاقہ ہند پیڑھی اور گدڑی چوک کا دورہ کیا
author img

By

Published : Jun 14, 2022, 7:51 PM IST

رانچی میں توہین رسالت کے خلاف ہوئے مظاہرے پر پولیس بربریت کا اندوہ ناک واقعہ پیش آیا جس میں پولیس فائرنگ کی وجہ سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے، نیز ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان تمام حالات کا جائزہ لینے کے لیے صدر جمعیت العلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیت کے وفد نے فساد زدہ علاقہ ہند پیڑھی اور گدڑی چوک وغیرہ کا دورہ کیا اور پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے محمد مدثر اور محمد ساحل کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت ناظم عمومی جمعیت علما ء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے کی ۔

Jamiat Ulema i Hind delegation arrives Ranchi assures help to families of victims
جمعیۃ کے وفد نے فساد زدہ علاقہ ہند پیڑھی اور گدڑی چوک کا دورہ کیا

پندرہ سالہ محمد مدثر ہند پیڑھی محلہ کا رہنے والا تھا، جمعیت کے وفد نے اس کے والد پرویز عالم سے ملاقات کی اور صدر جمعیتمولانا محمود اسعد مدنی کی طرف سے تعزیت کی اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں جمعیت کے خدام ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، گدڑی چوک پر 22 سالہ محمد ساحل کے والد محمد فضل بھی جمعیت کے وفد سے ملتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، ان کے ساتھ بھی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفد نے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

وفد نے ہسپتال میں زیر علاج محمد صابر وغیرہ سے ملاقات کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس حصار کی وجہ سے ملاقات ممکن نہ ہوسکی۔ جمعیت کے وفد نے ان تمام مظلوموں کی نمائندگی کرتے ہوئے رانچی کے ڈپٹی کمشنر شری چھوی رنجن سے ملاقات کرکے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو انصاف دلانے اور معقول معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت العلماء ہند نے کہا کہ اپنے ہی شہریوں بالخصوص ملک کے مستقبل نو عمر لڑکوں کے ساتھ غیر ملکی دشمن کی طرح سلوک کیا گیا، جو انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے اور بھی طریقے ہیں، ان طریقوں کو اختیار کیا جانا چاہیے، کمر اور سینے پر گولی چلانا محض بربریت ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کا رانچی دورہ

ایسے موقع پر جمعیت العلماء ہند یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ان پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو گولی چلانے کے عمل میں ملوث تھے، نیز ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو معقول معاوضہ دیا جائے اور گھر کے کسی بھی لائق ممبر کو نوکری دی جائے۔ جمعیت العلماء کے مطالبے پر ڈی سی نے کہا کہ وہ ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں اور ہر ممکن طور سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔

اس دوران جمعیت کے وفد نے ڈی آئی جی انیس گپتا ، اے ڈی جی پی سنجے لاتکر سے بھی ملاقات کی اور پولیس رویے پر ان کو کھری کھری سنائی اور کہا کہ رانچی پولیس نے ایک غلط مثال قائم کی ہے، جو ملک میں کہیں نہیں ہوئی۔ پولیس کا یہ رویہ قانون کی خلاف ورزی اور اپنے ہم وطنوں کے ساتھ دشمنی پر مبنی ہے ، جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا ۔اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی نے امن و امان بنائے رکھنے کی لوگوں سے اپیل کی ، نیز یہ امید ظاہرکی کہ وزیر اعلی نے جو کمیٹی تشکیل دی ہے ، وہ منصفانہ طور سے انکوائری کرکے جلد رپورٹ داخل کرے گی تا کہ خاطیوں کو سزا دی جاسکے۔

جمعیت العلماء ہند کے وفد میں جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کے علاوہ جمعیت علماء جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ اصغر مصباحی، مولانا محمد قاسمی مہتمم مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی ،مفتی قمر عالم ، قاری اسجد ، اقبال امام ، تنویر احمد، مولانا عبیداللہ قاسمی، شاہ محمد عمیر وغیرہ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Bulldozer Row: یوپی میں بلڈوزر کی کارروائی کے خلاف جمعیت نے سپریم کورٹ کا رخ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.