دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے آئی ٹی او میں واقع جمیعت علماء ہند کے صدر دفتر میں آج جمیعت سدبھاونا سنسد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کرکے ملک میں پھیل رہی نفرت کو ختم کرنے کا عزم کیا۔ اس سنسد کے دوران 10 نقعات پر مشتمل ایک اعلانیہ جاری کیا گیا جس میں نفرت کے خلاف تمام مذاہب کے مذہبی رہنماوں کو اتحاد کی دعوت دینے کا بھی عزم کیا گیا۔
جمعیت کی جانب سے ایک برس میں1 ہزار سدبھاونا سنسد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے گذشتہ دنوں ہی ایک ہی دن میں 125 مختلف مقامات پر بین المذاہب تقاریب منعقد کی گئی تھی۔ jamiat sadbhavna Sansad held in delhi
جمعیت علما ہند کے قومی سیکرٹری مولانا نیاز احمد فاروقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نفرت کا جو ماحول ہے اسے جمعیت نے محبت سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت کا یہ مشن ہے حالانکہ اس سے متعلق جتنا کام کیا جانا چاہیے تھا وہ نہیں ہو پایا اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں نفرت انگیزی کی فضا قائم ہو چکی ہے۔ Interfaith Meeting Held in Delhi
اس موقع پر بابا ہردیو سنگھ نے کہا کہ انسانیت کسی مذہب کی محتاج نہیں ہے وہ تمام مذاہب کے ماننے والوں میں ہے بس ہمیں اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر اختر الواسع نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں مذہب کچھ لوگوں کی وجہ سے ابھیشاپ بن گیا ہے ایسے میں جمعیت کو اس برائی سے بچانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Interfaith Meeting Held in Delhi: جمعیۃ العماء کی جانب سے دہلی میں سدبھاونا سمیلن کا انعقاد