جے ٹی اے کے سکریٹری پروفیسر مجید جمیل نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے کہا ہے کہ 'اس طرح کے تشدد کے واقعات سے جے ٹی اے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔'
جے ٹی اے نے طلبا سے اپیل کی ہے کہ 'وہ اس طرح کے احتجاج سے دور رہیں، جامعہ امن کی تعلیم دیتا ہے۔'
جے ٹی اے جامعہ اور بھارت کے کسی بھی مقام پر ہونے والے پُر تشدد واقعات کی مذمت کرتا ہے۔
اس سلسلے میں ایگزیکیوٹیو کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ کا پیر کے روز گیارہ بجے اہتمام کیا جائے گا جس میں احتجاج کے لیے جامعہ کے نام غلط طرح سے استعمال کرنے پر بات چیت ہوگی۔