ETV Bharat / state

جامعہ کے طلبا نے فی الحال تحریک واپس لی - طلبا نے فی الحال اپنی تحریک روک دی ہے

جامعہ انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کرنے کے بعد شہریت ترمیمی قانون (سی اے بی) کی مخالفت میں مظاہرہ کر رہے طلبا نے فی الحال اپنی تحریک روک دی ہے۔

طلباء پر آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا

author img

By

Published : Dec 14, 2019, 10:27 PM IST

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنی تحریک واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔اس سے پہلے ہفتہ کو مسلسل دوسرےروز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری رہا اور کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے اور 16 دسمبر سے سرمائی تعطیل کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ طلباء نے گزشتہ روز پولیس کی جانب سے کئے گئے لاٹھی چارج کے خلاف ہفتہ کو یونیورسٹی بند کا اعلان کیا تھا ۔ طلباء کے احتجاج کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نے ہفتہ کو ہونے والے سمسٹر امتحانات ملتوی کر دیے ۔ جامعہ ٹیچر س ایسوسی ایشن نے طلباء کے احتجاج کی حمایت کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جامعہ کے سابق طلباء نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے پہلے صرف آج ہونے والے سمسٹر امتحانات ملتوی کر دئے تھے لیکن کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام امتحانات ملتوی کر دیے اور 16 دسمبر سے آئندہ برس پانچ جنوری تک سرمائی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ۔ ابھی یونیورسٹی چھ جنوری کو کھلے گی اور تمام امتحانات کی تاریخوں کا از سر نو اعلان کیا جائے گا ۔

جامعہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز نے يواین آئی کو بتایا کہ حکومت شہریت کا جو قانون لے کر آئی ہے وہ آئین پر حملہ ہے اور ملک کو توڑنے والا ہے ۔ انہوں نے طلباء کے احتجاج کو اپنی حمایت دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے بانیوں اور طلباء نے انگریزی حکومت کے خلاف بہادری کی مثال پیش کی اور اب جب ملک میں جمہوریت بچانے کی جنگ ہے تو ہم پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں ۔ ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا جامعہ کے بانیوں کو سچی خراج عقیدت پیش کرنا ہوگی۔ مظاہرہ کر رہے طلباء مسلسل انقلاب زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

طلبا ء کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ان کا احتجاج جاری رہے گا ۔ طلباء کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون جمہوریت کے خلاف ہے اور مسلم معاشرے کو اس قانون سے الگ رکھا گیا ہے ۔ امن امان بنائے رکھنے کے لئے جامعہ سے ایک کلومیٹر دور بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے جہاں کئی اضلاع کے اعلی افسر ان بھی موجود ہیں ۔ واضح ر ہے کہ جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں کئی طلباء اور 12 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے ۔ طلباء گزشتہ روز جامعہ سے پارلیمنٹ کی جانب جانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے یونیورسٹی کیمپس میں ہی روکنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس اور طلباء کے درمیان میں کہا سنی ہو گئی۔اس کے بعد پولیس نے طلباء پر آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا ۔

Intro:جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آج تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری رہا. گذشتہ روز پولیس کے ذریعہ طلباء پر کی گئی لاٹھی چارج پر طلباء ابھی بھی چراغ پا ہیں.

Body:دارالحکومت دہلی کے اوکھلا میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے باہر گذشتہ تین روز سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ جاری ہے.

اس احتجاجی مظاہرے کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے امتحان ملتوی کر دیے اور جاڑے کی تعتیل کا اعلان بھی کر دیا ہے تاہم طلباء اپنی جگہ قائم ہیں.

جامعہ کی دیواریں کالے اور لال رنگ سے پتی پڑی ہیں طلباء کے مطابق یہ دیواریں حقیقت بیان کر رہی ہیں. ان پر مختلف قسم کے پیغامات لکھے ہیں.

قابل ذکر ہے کہ یہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں طلباء کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا طلباء جامعہ سے پارلیمنٹ تک پیدل مارچ کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں یونیورسٹی کیمپس سے آگے بڑھنے نہیں دیا.

طلباء کے مطابق گذشتہ روز بھی ہم لوگ پر امن طریقہ سے اپنا احتجاج کر رہے تھے لیکن طلباء پر ہوئی لاٹھی چارج اور پھر آنسو گیس سے طلباء مشتعل ہو گئے جس میں 50 سے زائد طلباء زخمی ہوئے اور کچھ پولیس اہلکاروں کو بھی چوٹ آئی اسی دوران تقریبا سو سے زائد طلبہ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا جنہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا.

Conclusion:بائٹ

طلباء جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.