دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ احتجاج کر رہے ہیں کیوں کہ 5 اگست کو یہاں ایک سیمینار میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے پرچارک اندریش کمار شرکت کریں گے۔ احتجاجی طلبا ہاتھوں میں پلے کارڈ لہرا رہے ہیں جس میں نعرے درج ہیں کہ 'جامعہ کی بھگوا کاری بند کرو'۔ Indresh Kumar Back Slogans at Jamia Millia Islamia
دراصل طلباء، آر ایس ایس کے پرچارک اندریش کمار کی جامعہ ملیہ اسلامیہ آمد کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جمعرات کو یونیورسٹی میں ایک سمینار منعقد ہونے والا ہے جس میں مرکزی قبائلی وزیر ارجن منڈا شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ اندریش کمار کا نام بھی سمینار میں آنے والے مہمانوں کی فہرست میں شامل ہے۔ Protest in Jamia Millia Islamia
طلبا کے اس احتجاج کا اعلان آل انڈیا اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کیا ہے۔ طلباء بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے گیٹ پر جمع ہوئے اور سنگھ پرچارک اندریش کمار کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز ہیں جن پر مختلف قسم کے نعرے درج ہیں۔ ان میں سے کچھ پر 'جامعہ کا سیفرونائزیشن بند کرو'، جب کہ کچھ پر 'آر ایس ایس واپس جاؤ' کے نعرے لکھے ہوئے ہیں۔
طلبا کا سوال ہے کہ جامعہ میں اندریش کمار کی عزت افزائی کیوں کی جارہی ہے؟ ویسے بھی سنگھ پرچارک اندریش کمار اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات سے گھرے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے جب وہ ایک افطار پارٹی میں شرکت کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ پہنچے تھے تب بھی طلباء نے ان کی شدید مخالفت کی تھی۔