ETV Bharat / state

Jamia Millia Islamia دنیا کے دو فی فیصد سرکردہ سائنس دانوں پر مشتمل عالمی فہرست میں جامعہ کے اکیس محققین شامل

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے یہ امر باعث افتخار ہے کہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی، امریکہ نے دنیا بھر کے دو فی صد سرکردہ سائنس دانوں کی عالمی فہرست تیار کی ہے۔ اس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اکیس محققین کو شامل کیا ہے۔ چند روز قبل یونیورسٹی نے یہ فہرست جاری کی ہے۔ Jamia milia Islamia

دنیا کے دو فی فیصد سرکردہ سائنس دانوں کے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی عالمی فہرست میں جامعہ کے اکیس محققین شامل

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 11:23 AM IST

نئی دہلی: اس فہرست کو پروفیسر جان لنائیڈیس، اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ممتاز پروفیسر کی سربراہی والی ماہرین کی ٹیم نے تیار کیا ہے اور اسے ایلسیویئر بی وی نے شائع کیا ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ممتاز سائنس دانوں کا ڈاٹا تیار کیاہے جو حوالوں،ایچ۔ انڈیکس، ہم تصنیفیت،ایڈ جسٹیڈ ایچ ایم۔انڈیکس، مختلف تصنیفی عہدوں پررہ کر لکھے گئے مقالات کے حوالوں اور مشترکہ اشاریہ (سی اسکور) سے متعلق معیاری معلومات مہیا کراتاہے۔ وہ پورے کریئر اور واحد حالیہ سال کے امپیکٹ کے لیے الگ الگ ڈاٹا تیار کرتے ہیں۔پورے کیرئیرکا ڈاٹا دوہزار اکیس کے آخر تک اپڈیٹ کیا گیاہے جب کہ سنگل سال رواں کا ڈاٹا سال دوہزار اکیس میں موصول ہوئے حوالوں سے متعلق ڈاٹا ہے۔اس فہرست میں انتخاب دو فی صد شرح رینک پر مبنی ہوتاہے یا پھر ذیلی میدانوں میں زیادہ نمبرات سے انتخاب عمل میں آتاہے۔

Twenty-One JMI Researchers Feature In Stanford University’s Coveted Global List Of Top 2% Of Scientist

انھوں نے سائنس دانوں کو بائیس سائنسی شعبوں اور ایک سو چھتر ذیلی میدانوں میں انھیں بانٹا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اخترنے کہا کہ ’جامعہ ملیہ اسلامیہ میں معیاری تحقیق کی تعلیم دی جارہی ہے یہ (جامعہ کے ریسرچر کا گلوبل لسٹ میں شامل ہونا) اس کا اعتراف ہے۔اس اعتراف نے یونیورسٹی کو دنیا کے افضلیت کے نقشے پر ایک مقام دلایا ہے اور اس سے ادارے کی عزت و توقیر میں بے حد اضافہ ہواہے۔“ ہندوستان سے تقریباًتین ہزار سائنس دانوں کو اس فہرست میں جگہ ملی ہے جو دنیا کے تحقیقی پلیٹ فارم پر ہندوستان کے کارآمد امپیکٹ کو ظاہر کرتاہے۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے دو الگ الگ فہرستیں جاری کی ہیں۔پہلی لسٹ پورے کیرئیر کو محیط ہے جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سات پروفیسران شامل ہیں۔دوسری لسٹ سال دوہزار اکیس کی سائنسی دنیا میں بہترین کارکردگی کی تھی جس میں جامعہ کے اکیس محققین کو جگہ ملی ہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پروفیسر عمران علی، پروفیسر شسانت جی۔گھوش، پروفیسر توقیر احمد، پروفیسر شریف احمد اور پروفیسر طارق الاسلام نے دونوں مؤقر فہرستوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Gujarat Gaurav Yatra امت شاہ نے احمد آباد سے گجرات گورو یاترا کا آغاز کیا

سال دوہزار اکیس کی فہرست میں پروفیسر عابد حلیم،پروفیسر حسیب احسن،پروفیسرمحمد جاوید،پروفیسر عتیق الرحمان،پروفیسر رفیق احمد،ڈاکٹر محمد امتیاس حسان،پروفیسر شرف الہی صدیقی، پروفیسر سیف علی چودھری،پروفیسر تبریز عالم خان، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر خالد رضا،ڈاکٹر ارشد نورصدیقی، پروفیسر فقیر محمد، ڈاکٹر عفانہ ریاض، ڈاکٹر احتشام الحق اور ڈاکٹر رعنا تبسم شامل ہیں۔پروفیسر انکن سین اور پروفیسر عامر اعظم عالمی سائنس دانوں کے صرف کیریر محیط فہرست میں شامل ہیں۔ ایک لاکھ سے زیادہ سرکردہ سائنس دانوں کاڈاٹا عوام کے لیے دستیاب ہے جو حوالوں م، ایچ۔انڈیکس اور مختلف پوزیشنز میں تصنیف مقالات اور مشترکہ اشاریوں پر معیاری معلومات فراہم کرتاہے.Twenty-One JMI Researchers Feature In Stanford University’s Coveted Global List Of Top 2% Of Scientist

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.