ETV Bharat / state

JMI Webinar on E waste management ای ویسٹ مینجمنٹ پر جامعہ ملیہ نے کیا توسیعی خطبہ کا انعقاد - جامعہ ملیہ ڈاکٹر انویشا بورتھاکر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے ٹیکنالوجی اور ای ویسٹ مینجمنٹ کے موضوع پر ایک توسیعی خطبہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر انویشا بورتھاکر نے عالمی سطح پر اس سلسلے میں اٹھائے جا رہے اقدام سے سامعین کو با خبر کیا، جبکہ اسکالز نے بھی ان سے کئی اہم سوالات کیے۔

ا
ا
author img

By

Published : Jun 3, 2023, 3:53 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کمپیوٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ’’ٹکنالوجی اینڈ ای - ویسٹ مینجمنٹ‘‘ کے موضوع پر ایک توسیعی خطبہ کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں شامل اراکین کا صدر، شعبہ پروفیسر بشیر عالم نے خیر مقدم کیا۔ توسیعی خطبہ ڈاکٹر انویشا بورتھاکر نے پیش کیا۔ ڈاکٹر انویشا، میری ایسکلوڈوسکا کیوری پوسٹ ڈاکٹرل فیلو ہیں جو سردست بلجیم یونیورسٹی کاتھو لیکے یونیورسی ٹیٹ لووین (کے یو،لووین) میں بطور محقق اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ڈاکٹر انویشا بورتھا کو ای - ویسٹ مینجمنٹ اور اس سے متعلقہ پالیسیوں پر کام کرنے کا ایک دہائی سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ نیز انہوں نے سرکیولر سسٹم کے تئیں ٹیکسٹائل ویسٹ مینجمنٹ کے پیداوار، کھپت اور ٹیکسٹائل مصنوعات کو تلف کرنے سے متعلق تینوں مراحل پر بھی کام کیا ہے۔ ڈاکٹر انویشا کی طرف سے کم وقت پر مدعو کیے جانے کے باوجود لیکچر کی دعوت قبول کرنے پر ان کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا گیا۔

ڈاکٹر انویشا نے دنیا میں ای - ویسٹ کے مسئلے کی موجودہ صورت حال اور خاص کر بر صغیر میں اس کے مسائل سے سامعین کو روشناس کرایا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں اس مسئلے کے صنعتی اور سماجی محرکات و عوامل پر بات کی۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سرکاری سطح پر مختلف ممالک جو پالیسیاں وضع کر رہے ہیں انہیں بھی اجاگر کیا۔ توسیعی خطبے میں شعبہ کے پی ایچ ڈی اسکالرز، پوسٹ گریجویشن اور انڈر گریجویشن کے طلبا شریک ہوئے۔ اجلاس کافی مذاکراتی رہا کیوں کہ سامعین نے مدعو مقرر سے کئی اہم سوالا ت پوچھے۔ پروگرام کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر سرفراز مسعود کے اظہار تشکر کے ساتھ ہی توسیعی خطبہ کا اختتام ہوا۔

مزید پڑھیں: این جی ٹی نے الیکٹرانک کچرے کو ضائع کرنے والے یونٹوں کی رپورٹ طلب کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.