ETV Bharat / state

NIRF 2023: جامعہ ملیہ اسلامیہ ایک مرتبہ پھر ملک کی تین سرکردہ یونیورسٹیوں میں شامل - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ناک کی جانب سے اے پلس پلس یافتہ مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ ( جے ایم آئی ) کے لیے یہ امر باعث فخر و انبساط ہے۔ وزارت تعلیم کی نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک ( این آئی آر ایف )۔ دو ہزار تیئیس کی آج جاری کردہ فہرست کے مطابق اس نے ایک مرتبہ پھر ملک کی تیسری سرکردہ یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

1
1
author img

By

Published : Jun 6, 2023, 12:53 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ ایک مرتبہ پھر ملک کی تین سرکردہ یونیورسٹیوں میں شامل

نئی دہلی: وزارت کی جانب سے رینکنگ کے اعلان کے لیے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پروفیسر نجمہ اختر (پدم شری) شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے عزت مآب وزیر تعلیم برائے مملکت جناب ڈاکٹر راج کمار رنجن سنکھ کے دست مبارک سے یہ انعام حاصل کیا۔ اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ نے کہا ”مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ ایک مرتبہ پھر سے ملک کی تین سرکردہ یونیورسٹیوں میں شامل ہوئی ہے۔ ہم یونیورسٹی میں تدریس، آموزش اور تحقیقی معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے پیہم کوششیں کر رہے ہیں۔ این آئی آر ایف کی رینکنگس میں بھی ہم نے دو ہزار سولہ کے تیرہویں مقام سے دو ہزار بائیس میں تیسری رینک حاصل کی ہے اور اس سال اس مقام کو برقرار بھی رکھا ہے۔ مجھے توقع ہے کہ آئندہ برسو ں میں یونیورسٹی جملہ معیارات میں مزید بہتر مظاہر ہ کرے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ شان دار حصولیابی، برمحل، مرکوز اور معیاری تحقیق، مخلص فیکلٹی اراکین کی اعلیٰ اور معیاری تدریس اور یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کی انتہائی جانفشانی کے باعث ممکن ہوسکی ہے‘۔ شیخ الجامعہ نے جامعہ کے شان دار مظاہرے کو تدریس، پلیسمنٹ اور تحقیق وغیرہ کے شعبوں میں بہتر ہوتے تناظر سے بھی منسلک کیا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک میں طلبا کے لیے ایک ترجیحی ادارہ بن گیا ہے جس کا اہم ثبوت اس میں داخلے کے لیے بڑی تعداد میں طلبا کی درخواستوں کا موصول ہونا ہے۔ شیخ الجامعہ نے کہا کہ ’آنے والے برسوں میں ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اور بھی بہتر مظاہرہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.