ETV Bharat / state

کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں جامعہ کا بہترین مظاہرہ - لندن کی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ

لندن کی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو 186 واں مقام دیا گیا ہے۔ جامعہ کو ملنے والی رینکنگ ایشیا رینکنگ 2022 کی سب سے بڑی رینکنگ ہے، جس میں ایشیا کی 687 سرکردہ یونیورسٹیوں کی رینکنگ کی گئی ہے۔

کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں جامعہ کا بہترین مظاہرہ

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 3:47 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بہتر مظاہرے پر پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ نے کہا کہ این آئی آر ایف کی رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دسویں مقام سے چھٹے مقام کی زبردست کامیابی کے بعد یہ اہم کامیابی ہے۔ سخت بحران کے دور میں جامعہ کی حصولیابیوں اور کامرانیوں کے باب میں یہ ایک اور اہم کارنامہ ہے۔

کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں جامعہ کا بہترین مظاہرہ
کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں جامعہ کا بہترین مظاہرہ

انہوں نے اس کامیابی کے لیے اپنے رفقائے کاروں اور اسٹاف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ”جامعہ کے لیے یہ باعث فخر و اطمینان ہے۔ کیو ایس ایشیا کی یونیورسٹی رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بہترین مظاہرہ، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی سخت کاوش اور جانفشانی کو اجاگر کرتا ہے، جسے اب دنیا بھر میں تسلیم کیا جارہا ہے۔“

کیو ایس ایشیا کی یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں رینکنگ کو طے کرتے ہوئے 11 کلیدی نکات کو ذہن میں رکھا گیا تھا۔ ان گیارہ کلیدی نکات میں علمی توقیر(تیس فیصد) آجر کا مقام و مرتبہ(بیس فی صد)اساتذہ اور طلبا کا تناسب (دس فی صد) بین الاقوامی تحقیق نیٹ ورک (دس فیصد) فی تحقیقی مقالہ حوالہ جات (دس فیصد)فی فیکلٹی تحقیقی مقالات (پانچ فی صد) پی ایچ ڈی بردار اسٹاف(پانچ فیصد) بین الاقوامی فیکلٹی کا تناسب (دو اعشاریہ پانچ فیصد) بین الاقوامی طلبا کا تناسب (دو اعشاریہ پانچ فیصد) ان باؤنڈ ایکسچنج تناسب (دو اعشاریہ پانچ فیصد) اور آؤٹ باؤنڈ ایکسچینج اسٹوڈینٹس (دو اعشاریہ پانچ فیصد) جامعہ ملیہ اسلامیہ قومی اور بین الاقوامی رینکنگ میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارباز کا قتل فرقہ پرست سیاست کا نتیجہ، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا دعوی

شیخ الجامعہ نے کہا کہ ”جامعہ آنے والے وقت میں اپنی رینکنگ مزید بہتر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔“

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.