نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج دسویں (ریگولر) بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ امتحان میں کل چھیاسی اعشاریہ تین چھے (36۔86) طلبا کامیاب ہوئے ہیں جس میں تقریباً سینتالیس اعشاریہ پانچ صفر (50۔47) لڑکے اور باون اعشاریہ پانچ صفر (50۔52) لڑکیاں ہیں۔ اریبہ فاطمہ نے اٹھانویں اعشاریہ ایک چار (14۔98)فی صد نمبرات کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ارم بانو نے اٹھانویں (98) فیصد نمبرات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا ہے جب کہ علین احمد نے سنتانویں اعشاریہ سات ایک فی صد نمبرات کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں۔
کل چار سو آٹھ طلبا نے امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کیا ہے اور ایک سو ایک طلبا سادہ فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہوئے ہیں۔ چار سو آٹھ طلبا میں امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے والے طلبا میں دوسو تینتالیس لڑکیاں اور ایک سو پنسٹھ لڑکے ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے دسویں ریگولر بورڈ امتحان میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقعے پر انھوں نے کہا کہ جو طلبا چند نمبرات کی کمی کی وجہ سے ٹاپ پوزیشن نہیں حاصل کر سکے، انھیں مایوس نہیں ہونا چاہیے اور زندگی کی مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے لیے سخت جدو جہد کرنی چاہیے۔ پروفیسر نجمہ اختر نے امتحان کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار پروفیسر ناظم حسین الجعفری، ڈین اور دیگر فیکلٹی اراکین کی کوششوں کی ستائش کی۔ نتائج کے بروقت اعلان کے لیے انھوں نے کنٹرولر آف ایگزمینیشن کے دفتر کے عملے کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سی بی ایس ای بورڈ دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ دسویں بورڈ کے نتائج آئن لائن http://jmicoe.inپر دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں: یوپی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا امتحان شروع