ETV Bharat / state

Jamia Hamdard جامعہ ہمدرد ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں چھٹے مقام پر

جامعہ ہمدرد کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2024 میں 1,904 عالمی یونیورسٹیوں میں سے 601 سے 800 اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر منتظمیں نے جملہ جامعہ ہمدرد کے طلبہ، ٹیچنگ اسٹاف و نان ٹیچنگ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ Jamia Hamdard Ranked sixth

Etv Bharatجامعہ ہمدرد ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں چھٹے مقام پر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 1, 2023, 5:44 PM IST

نئی دہلی: یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ جامعہ ہمدردکو ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے ذریعہ 91 ہندوستانی یونیورسٹیوں/اعلیٰ تعلیمی اداروں میں چھٹا مقام ملا ہے۔ جامعہ ہمدرد کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2024 میں 1,904 عالمی یونیورسٹیوں میں سے 601 سے 800 اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔
وہیں ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023 میں 601-800 کی درجہ بندی بھی ملی۔ تاہم، 2023 میں ہندوستان میں، جامعہ ہمدرد کو 75 ہندوستانی یونیورسٹیوں/اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں سے 10ویں نمبر پر رکھا گیا۔
اس موقع پر جامعہ ہمدرد کے چانسلر حماد احمد اور وائس چانسلر پروفیسر ایم افشار عالم نے جامعہ ہمدرد کے تمام فیکلٹی ممبران، رجسٹرار ڈاکٹر ایم اے سکندر، پروفیسر رئیس الدین، پروفیسر ایم شہریار اور رینکنگ ٹیم کے ممبران سمیت دیگر افسران اور طلباء کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وائس چانسلر پروفیسر ایم افشر عالم نے جامعہ ہمدرد کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کاوشوں اور مسلسل محنت نے جامعہ ہمدرد کو اس مرحلے تک پہنچایا ہے۔ پروفیسر عالم نے ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن اور جامعہ ہمدرد کو اس کے تمام شعبوں میں مسلسل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ جامعہ ہمدرد مستقبل میں مزید بلندیاں حاصل کرے گی۔ اس سے قبل جامعہ ہمدرد نے چوتھی بار نیک کی طرف سے اے پلس گریڈ میں ایکریڈیٹیشن حاصل کرکے اعلیٰ معیار کا ایک اور تمغہ حاصل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.