ETV Bharat / state

Jamia Hamdard Job Fair: جامعہ ہمدرد کی جانب سے سال میں 4 مرتبہ روزگار میلے کا انعقاد کیا جائے گا - جامعہ ہمدرد ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز

جامعہ ہمدرد ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز Jamia Hamdard Association of Muslim Professionals کی شراکت کے ساتھ بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو کے ساتھ مل کر 21 مئی کو روزگار میلا منعقد کر رہا ہے اس میں شامل ہونے کے لیے کسی طرح کی کوئی بھی فیس ادا نہیں کرنی ہے۔

Jamia Hamdard Job Drive will be held every three months
author img

By

Published : May 19, 2022, 7:45 AM IST

Updated : May 19, 2022, 10:14 AM IST

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم نے بتایا کہ جامعہ ہمدرد میں ہر تین ماہ میں روزگار میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی مہلک وبا کے سبب ملک میں بے روزگاروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جامعہ ہمدرد میں ایک بار پھر سے ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل Association of Muslim Professionals کے ساتھ مل کر بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں جامعہ ہمدرد ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کی شراکت کے ساتھ بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو کے ساتھ مل کر 21 مئی کو روزگار میلا منعقد کر رہا ہے اس میں شامل ہونے کے لیے کسی طرح کی کوئی بھی فیس ادا نہیں کرنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کام محض ڈگری تقسیم کرنا نہیں ہے بلکہ نوجوانوں کو بہتر تربیت کے ساتھ ساتھ وکیشنل ٹریننگ Vocational training کرانا اور انہیں ذریعہ سے منسلک کرنا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔
پروفیسر افشار عالم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہماری جو سماج کے تئیں ذمہ داری ہے اسے ہم فراموش نہیں کرسکتے بلکہ سماج میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو خود مختار بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کے ذمہ دار فاروق صدیقی نے بتایا کہ ملکی سطح پر ایک جاب ڈرائیو چلائی جارہی ہے جس میں 100 جگہوں کو منتخب کیا گیا ہے اور دہلی میں جامعہ ہمدرد کے ساتھ مل کر یہ روزگار میلہ منعقد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں میں جاب ڈرائیو میں پانچ ہزار سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا تھا اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں دو ہزار نوجوانوں کو ملازمت کا موقع ملا تھا۔ بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو سے شوکت مفتی نے بتایا کہ پہلے جاب فیئر کا انعقاد کیا تھا تاہم رواں برس جاب ڈرائیو کا انعقاد جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نوجوانوں کو ملازمت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

Last Updated : May 19, 2022, 10:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.