جامعہ کی وائس چانسلر نے دانش صدیقی کی ہلاکت کو صحافت اور جامعہ برادری کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ اس نے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دانش کے والد پروفیسر اختر صدیقی سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ دانش نے دو دن قبل اس سے بات کی، اس دوران افغانستان میں اس کی اسائنمنٹ کے بارے میں بھی بات ہوئی جس پر وہ کام کر رہا تھا۔
ایم سی آر سی نے 2018 میں دانش کو ممتاز ایوارڈ سے نوازا تھا۔ پروفیسر اور آفیسیٹنگ ڈائریکٹر شوہنی گھوش کہتی ہیں کہ "یہ ایم سی آر سی کی زندگی کا سب سے افسوسناک دن ہے۔ دانش ہمارے ہال آف فیم کے ایک روشن ستارے اور ایک سرگرم سابق طالب علم تھے۔ جو طلباء کو اپنے کام اور تجربات بانٹنے کے لیے اپنے الما میٹر کی طرف لوٹتے رہتے تھے۔ ہم ان کی کمی کبھی پوری نہیں کر سکتے لیکن اس کی یاد کو زندہ رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔
دانش کو ان کے کام کے لیے 2018 میں پولتزر اعزاز کے ساتھ ساتھ متعدد ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔جن میں اگست 2017 سے میانمار کی اقلیتی روہنگیا برادری اور بنگلہ دیش میں ہونے والے بڑے پیمانے پر انخلا کے بارے میں دستاویزی رپورٹ کی تھی۔
ایم سی آر سی کے طلباء سے ان کی آخری بات چیت 26 اپریل 2021 کو ہوئی تھی جب سہیل اکبر نے انہیں کنورجنٹ جرنل ازم کے طلباء سے بات کرنے کی دعوت دی تھی۔ سہیل اکبر بتاتے ہیں کہ "کووڈ-19 کی دوسری لہر اپنے عروج پر تھی اور دانش بہت مصروف تھے لیکن ہمیشہ کی طرح انہوں نے ایم سی آر سی کے طالب علموں کے لئے وقت نکالا"۔
مزید پڑھیں:یہ دانش کا جنون ہی تھا کہ انہیں پولیتزر ایوارڈ سے نوازا گیا، والد اختر صدیقی کا بیان
فوٹو جرنلسٹ کی حیثیت سے،دانش نے ایشیاء، مشرق وسطی اور یورپ میں کئی اہم واقعات کا احاطہ کیا ہے۔ ان کے کچھ کاموں میں افغانستان اور عراق کی جنگوں، روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران، ہانگ کانگ کے مظاہرے، نیپال کے زلزلے، شمالی کوریا میں بڑے پیمانے پر کھیلوں اور سوئٹزر لینڈ میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے حالات زندگی شامل ہیں۔
انہوں نے انگلینڈ میں مسلمان مذہب تبدیل کرنے پر ایک فوٹو سیریز بھی تیار کی ہے۔ ان کا کام بہت سارے رسالوں، اخبارات، سلائیڈ شوز اور گیلریوں میں بڑے پیمانے پر شائع ہوا ہے۔ اس میں نیشنل جیوگرافک میگزین، نیویارک ٹائمز، دی گارڈین،واشنگٹن پوسٹ، وال اسٹریٹ جرنل، ٹائم میگزین، فوربز، نیوز ویک،این پی آر،بی بی سی،سی این این الجزیرہ، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ، دی اسٹریٹ ٹائمز، بینکاک پوسٹ، سڈنی مارننگ ہیرالڈ، دی ایل اے ٹائمز، بوسٹن گلوب، دی گلوب اور میل، لی فگارو، لی مونڈے، ڈیر اسپیگل، اسٹرن، برلنر زیتونگ، دی انڈیپنڈنٹ، دی ٹیلی گراف،گلف نیوز، لبریشن اور دیگر مختلف اشاعتیں شامل ہیں۔