جامعہ رابطہ کمیٹی نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی رہنما کپل مشرا کو شمال مشرقی دہلی میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا جائے۔
جامعہ رابطہ کمیٹی نے جئے سنگھ روڈ پر نئے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کی کال دی تھی، لیکن پولیس کے جوائنٹ کمشنر (جنوبی رینج) اور مشتعل مظاہرین کے مابین ملاقاتوں کے بعد انہیں نظام الدین کے پاس لے جایا گیا۔
وہیں میمورنڈم میں لکھا گیا ہے ، 'اپنی تقریروں اور ٹویٹس کے ذریعہ شمال مشرقی دہلی میں تشدد کو بھڑکانے پر دہلی کے بی جے پی رہنما کپل مشرا کے خلاف درج ایف آئی آر پر فوری گرفتار کیا جائے۔
مزید پڑھیں:دہلی تشدد: گوکلپوری ٹائر مارکیٹ میں آتشزدگی
انہوں نے 20 ایسے مقامات کی حفاظت کا مطالبہ کیا جہاں نئے شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ ان جگہوں میں شاہین باغ ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، مصطف آباد، ترکمان گیٹ ، کھوریجی ، جامع مسجد، جعفرآباد میٹرو اسٹیشن شامل ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ متنازعہ شہریت قانون کی حمایت میں ہونے والے واقعات کو ان مقامات کے تین کلو میٹر کے دائرے میں رونما نہیں ہونے دینا چاہئے۔
ان کی احتجاجی کال کی توقع میں، تین میٹرو اسٹیشن یلو لائین بند کردیئے گئے اور دوسرا وایلیٹ لائن پر بند کردیا گیا اور بعد میں کھول دیا گیا۔ نئے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر بھی ممنوعہ احکامات نافذ کردیئے گئے تھے۔