ETV Bharat / state

Bilkis Bano Case بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف صدر جمہوریہ سے مداخلت کا مطالبہ - عطیہ صدیقہ سے خاص بات چیت

جماعت اسلامی ہند کی ویمنس ونگ نے بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قصورواروں کودوبارہ گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Interview With Atia Siddiqa

عطیہ صدیقی، سکریٹری جماعت اسلامی ویمنس ونگ سے خصوصی بات چیت

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 8:51 PM IST

نئی دہلی: بلقیس بانو جنسی زیادتی کے قصورواروں کی رہائی سے ملک بھر میں پیدا ہوئی غیر یقینی صورتحال اور مسلم خواتین میں عدم تحفظ کے احساس کو لے کر ای ٹی وی بھارت نے جماعت اسلامی ہند کی ویمنس وینگ کی سکریٹری عطیہ صدیقہ سے خاص بات چیت کی۔ عطیہ صدیقی نے کہا کہ بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری اور اس کے اہلخانہ کے سات افراد کے قتل میں عمر قید کی سزا پانے والوں کی رہائی کو یقینی بنانے میں گجرات حکومت کا کردار قابل مذمت ہے۔ Interview With Atia Siddiqa

عطیہ صدیقی، سکریٹری جماعت اسلامی ویمنس ونگ سے خصوصی بات چیت

انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے جن کا مقصد کسی مخصوص حلقے کو خوش کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہو، انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند اس فیصلے کی مذمت کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ عدالت عظمیٰ حکومتی پالیسی کی آڑ میں کی گئی اس سنگین ناانصافی کو واپس لینے کے لیے اس معاملے میں مداخلت کرے گی۔ Bilkis Bano Case

انہوں نے کہا کہ معمولی جرائم میں بند افراد کو رہا کرنے کی پالیسی اپنانی چاہیے، نہ کہ عصمت دری اور قتل جیسے گھناؤنے جرائم کرنے والوں کے لیے۔ اگر ریاستی حکومتوں کو عصمت دری اور قتل جیسے جرائم میں سزا یافتہ ہونے کے باوجود چھوٹ کی پالیسی کے ذریعے اپنی پسند کے مجرموں کو رہا کرنے کی اجازت دی جائے تو یہ ہماری عدلیہ کا مذاق ہوگا اور شہری، قانون کی بالادستی کی امید کھودیں گے۔ womens wing seeks Presidents intervention

عطیہ صدیقہ نے کہا کہ ان قصورواروں کی جیل سے رہائی کے بعد جس طرح سے ان کا استقبال کیا جا رہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے قصورواروں کی رہائی کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے صدر جمہوریہ سے مداخلت کی درخواست کی ہے تاکہ انصاف اور نظام حکومت کو غیر موثر ہونے سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلقیس بانو کو انصاف دلانے کے لیے ملک بھر میں دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج کررہی ہے اور ارباب اقتدار اور عدالت عظمیٰ سے ان قصورواروں کی دوبارہ گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jamiat Ulama on Madrasa Survey مدرسہ سروے پر جمعیت علماء نے حکمت عملی تیار کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.